پس و پیش میں پھنسی رہ گئی کانگریس ، بی جے پی نے دہلی کی چار سیٹوں کیلئے امیدوار کے ناموں کا کردیا اعلان

بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کیلئے دہلی کی چار سیٹوں پر امیدوار کا اعلان کردیا ہے۔ چاندنی چوک سے ڈاکٹر ہرش وردھن ، نارتھ ایسٹ سے منوج تیواری ، ویسٹ دہلی سے پرویش ورمااور ساوتھ دہلی سے رمیش بدھوی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

Apr 21, 2019 11:16 PM IST | Updated on: Apr 21, 2019 11:16 PM IST
پس و پیش میں پھنسی رہ گئی کانگریس ، بی جے پی نے دہلی کی چار سیٹوں کیلئے امیدوار کے ناموں کا کردیا اعلان

علامتی تصویر

بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کیلئے دہلی کی چار سیٹوں پر امیدوار کا اعلان کردیا ہے۔ چاندنی چوک سے ڈاکٹر ہرش وردھن ، نارتھ ایسٹ سے منوج تیواری ، ویسٹ دہلی سے پرویش ورمااور ساوتھ دہلی سے رمیش بدھوی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی پنجاب کی امرتسر اور اترپردیش کی گھوسی سیٹ کیلئے بھی امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ امرتسر سیٹ پر اترپردیش سے بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن ہردیپ پوری کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ 2014 میں امرتسر سیٹ سے ارون جیٹلی نے الیکشن لڑا تھا ، لیکن وہ الیکشن ہار گئے تھے۔ وہیں گھوسی سے موجودہ ممبر پارلیمنٹ ہری نارائن راج بھر کو دوبارہ ٹکٹ دیا گیا ہے۔

بتادیں کہ پارٹی نے دہلی کی چار سیٹوں پر موجودہ ممبران پارلیمنٹ پر ہی اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Loading...

خیال رہے کہ دہلی میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 23 اپریل ہے۔ پہلے کہا جارہا تھا کہ بی جے پی کانگریس کی فہرست کا انتظار کررہی ہے ، لیکن کانگریس اب بھی عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کو لے کر پس و پیش میں ہے اور کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ نزدیک آتی جارہی ہے۔ حالانکہ پارٹی کو ابھی تین اور سیٹوں پر امیدوار کا اعلان کرنا ہے ، جن میں نئی دہلی کی سیٹ بھی شامل ہے ، جہاں سے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کے الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔

Loading...