ایم سی ڈی انتخابات: بی جے پی کا فیصلہ، نہیں لڑائے گی کونسلر کو الیکشن

نئی دہلی۔ بی جے پی نے آنے والا ایم سی ڈی الیکشن کسی بھی کارپوریشن کونسلر کو نہیں لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Mar 14, 2017 04:19 PM IST | Updated on: Mar 14, 2017 04:19 PM IST
ایم سی ڈی انتخابات: بی جے پی کا فیصلہ، نہیں لڑائے گی کونسلر کو الیکشن

علامتی تصویر

نئی دہلی۔ بی جے پی نے آنے والا ایم سی ڈی الیکشن کسی بھی کارپوریشن کونسلر کو نہیں لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نہ ہی کونسلر کے رشتہ دار کو ہی ٹکٹ دیا جائے گا۔ اس کے پیچھے نئے لوگوں کو موقع دیے جانے کا سبب بتایا جا رہا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر منوج تیواری نے کہا ہے کہ آنے والا ایم سی ڈی الیکشن کسی بھی موجودہ کارپوریشن کونسلر کو نہیں لڑایا جائے گا، نہ ہی ان کے رشتہ داروں کو بھی پارٹی میدان میں اتارے گی۔ نئے لوگوں کو موقع دیا جائے گا۔ تیواری نے کہا کہ پارٹی کے پاس کارکنوں کی کوئی کمی نہیں ہے اس لئے کارپوریشن کونسلر پارٹی کا کام کریں گے۔

بی جے پی موجودہ کارپوریشن کونسلر کو الیکشن نہیں لڑانے کے لئے بھلے ہی نئے لوگوں کو الیکشن لڑانے کی دلیل دے رہی ہو لیکن پارٹی کسی بھی قیمت پر ایم سی ڈی انتخابات ہارنا نہیں چاہتی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی نے جو سروے کرایا ہے اس میں کسی بھی کارپوریشن کونسلر کی رپورٹ درست نہیں ہے، ایسے میں تمام کارپوریشن کونسلر کو الیکشن نہیں لڑانے کا فیصلہ پارٹی نے کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت تینوں ایم سی ڈی (نارتھ، ساؤتھ اور ایسٹ) پر بی جے پی کا قبضہ ہے۔

Loading...

Loading...