bollywood khushbu sundar slap a man who misbehaved during karnataka congress rally rahul gandhi video going viral snm کانگریس کی ریلی میں غلط طریقے سے چھونے کی کوشش کرنے والے کو اداکارہ نے مارا تھپڑ، ویڈیو وائرل– News18 Urdu

اداکارہ نے کیوں مارا اس شخص کو تھپڑ، کانگریس کی ریلی میں کیا ہوئی ایسی گندی حرکت، ویڈیو وائرل

اداکارہ سے کانگریس لیڈر بنیں خوشبو سندر اپنی پارٹی کے بنگلورو سینٹرل سیٹ کے امیدوار رضوان ارشد کیلئے انتخابی تشہیر کررہی تھیں۔ اسی دوران کچھ ایسا ہوا کہ وہ بری طرح غصہ ہوگئیں۔

Apr 13, 2019 12:15 PM IST | Updated on: Apr 13, 2019 03:48 PM IST

ان دنوں ملک بھر میں انتخابات کا ماحول ہے۔  وہیں اسی ماحول میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں معروف و مشہور لیڈر ایک شخص کو تھپڑ مارتی نظر آرہی ہیں۔ یہ ویڈیو ہے اداکارہ سے کانگریس لیڈر بنیں خوشبو سندر کا۔ حال ہی میں خوشبو اپنی پارٹی کے بنگلورو سینٹرل سیٹ کے امیدوار رضوان ارشد کیلئے انتخابی تشہیر کررہی تھیں۔ اسی دوران کچھ ایسا ہوا کہ وہ بری طرح غصہ ہو گئیں اور بھیڑ میں موجود ایک شخص کو زوردار تھپڑ رسید کردیا۔ ان کے ایسا کرنے کی وجہ جان کر آپ کو بھی غصہ آ جائے گا۔

دراصل کانگریس کی تیز طرار لیڈر مانی جانے والی خوشبو سندر انتخابی ریلی ختم کرکے جارہی تھیں۔ اس دوران وہ بھاری بھیڑ کے درمیان سے نکل رہی تھیں  تبھی بھیڑ میں ہی موجود ایک شخص نے خوشبو کو غلط طریقے سے چھونے کی کوشش کی۔ جب خوشبو کو اس کا احساس ہواتو وہ فورا پلٹیں اور ایسی حرکت کرنے والے شخص کو تھپڑ مارکر جواب دیا۔ بعد میں اس شخص  کو فورا پولیس نے پکڑ لیا اور اپنے ساتھ لے گئی۔

اداکارہ نے کیوں مارا اس شخص کو تھپڑ، کانگریس کی ریلی میں کیا ہوئی ایسی گندی حرکت، ویڈیو وائرل

کانگریس کی ریلی میں غلط طریقے سے چھونے کی کوشش کرنے والے کو اداکارہ نے مارا تھپڑ، ویڈیو وائرل

Loading...