چھپرہ ریلوے اسٹیشن پر بم کی اطلاع سے افرا تفری ، مشتبہ پیکٹ برآمد

بہار میں شمال مشرقی ریلوے کے چھپرہ جنکشن پر آج مبینہ طورپر بم ہونے کی اطلاع پر کچھ وقت کے لئے افرا تفری مچ گئی۔

Aug 16, 2017 03:59 PM IST | Updated on: Aug 16, 2017 03:59 PM IST
چھپرہ ریلوے اسٹیشن پر بم کی اطلاع سے افرا تفری ، مشتبہ پیکٹ برآمد

چھپرہ: بہار میں شمال مشرقی ریلوے کے چھپرہ جنکشن پر آج مبینہ طورپر بم ہونے کی اطلاع پر کچھ وقت کے لئے افرا تفری مچ گئی۔ ریلوے سیکورٹی فورس (آر پی ایف) کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ چھپرہ جنکشن کے پلیٹ فارم نمبر پانچ پر ایک مسافر نے مشتبہ پیکٹ ہونے کی اطلاع دی۔ معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی آر پی ایف کی ٹیم مشتبہ پیکٹ کو اپنے ساتھ لے کر چل گئی۔ اگرچہ برآمد چیز بم ہے یا نہیں یہ اب تک واضح نہیں ہو سکا۔ معاملے کی اطلاع سینئر حکام کو دینے کے ساتھ ہی انسداد بم دستہ کو بلایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ریلوے کے وزیر سریش پربھو آج ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ چھپرہ ریلوے اسٹیشن پر نو تعمیر شدہ خود کار سیڑھیوں کے علاوہ کئی منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت راجیو پرتاپ روڈی سمیت دیگر معزز ین موجود رہیں گے۔

Loading...

Loading...