boyfriend attack on girlfriend parents in meerut up– News18 Urdu

برقع پہن کر نابالغ معشوقہ سے ملنے پہنچا 4 بچوں کا باپ، اہل خانہ کو دیکھا تو ۔۔۔۔

میرٹھ میں ایک عاشق نے معشوقہ کے اہل خانہ کو راستے سے ہٹانے کیلئے ان پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

Oct 20, 2018 12:05 PM IST | Updated on: Oct 20, 2018 03:38 PM IST

یوپی کے میرٹھ میں ایک عاشق خاتون کے حلیہ میں اپنی معشوقہ کے گھر میں گھس گیا۔ وہاں معشوقہ کے اہل خانہ کو راستے سے ہٹانے کیلئے اس نے ان پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ شور شرابہ سن کر پہنچے پڑوسیوں نے شخص کو پکڑ لیا اور اس کی جم کر پٹائی کر دی۔ اس کے بعد عاشق کو پولیس کےحوالے کر دیا گیا۔

معاملہ میرٹھ کے تاپور علاقے کے کاشی گاؤں کا ہے ۔ صنوبر نام کا ایک شخص جو کہ چار بچوں کا باپ ہے اپنے گاؤ ں کی ایک نابالغ لڑکی سے محبت کرتا ہے۔ الزام ہے کہ گزرے 7 اکتوبر کو بہلا پھسلا کر گھر سے لے گیا اور الہ آباد ہائی کورٹ جاکر شادی کرنے لگا۔ ادھر لڑکی کے پریشان اہل خانہ نے تھانہ پرتاپور میں ملزم کے خلاف شکایت درج کرادی اور الہ آباد پہنچ کر اپنی بیٹی کو برآمد کر لیا۔

برقع پہن کر نابالغ معشوقہ سے ملنے پہنچا 4 بچوں کا باپ، اہل خانہ کو دیکھا تو ۔۔۔۔

علامتی تصویر

لیکن سرپھرا عاشق کہاں چپ بیٹھنے والا تھا۔ وہ  برقع پہن کر معشوقہ کے گھر جا پہنچا اور اپنی معشوقہ کے گھر والوں کو راستے سے ہٹانے کیلئے ان پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ شور سن کر پڑوسی موقع پر آ گئے اور ملزم کو پکڑ کر اس کی پٹائی کردی ۔ اس دوران ملزم نے ایک نشیلی گولی کھا کر خود کو بیہوش کرنے کا ڈرامہ کیا ، جس کے بعد ا س کو پولیس کو سونپ دیا گیا۔ فی الحال پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

Loading...

Loading...