اتر پردیش کے باندہ میں مکان گرنے سے 9 افراد ہلاک، دو زخمی– News18 Urdu

اتر پردیش کے باندہ میں مکان گرنے سے 9 افراد ہلاک، دو زخمی

ملبے میں سات لوگوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ دو زخمیوں کی ہسپتال میں موت ہو گئی ہے۔ جانکاری ملنے پر افسر جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ ارد گرد کے لوگوں کا الزام ہے کہ انہوں نے اس پرانے مکان کے بارے میں پہلے بھی انتظامیہ کو بتایا تھا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے دیوار کمزور ہو گئی تھی۔ جب بدھ کی رات کو بجلی کٹوتی کے دوران لوگ اس دیوار پر بیٹھے تھے تو یہ دیوار ان کا بوجھ نہیں برداشت کر پائی اور گر گئی۔ راستہ تنگ ہونے کی وجہ سے جے سی بی جائے حادثہ تک پہنچ نہیں پا رہی ہے۔ خدشہ ہے کہ اب بھی لوگ ملبے میں دبے ہو سکتے ہیں۔

Aug 13, 2015 09:47 AM IST | Updated on: Aug 13, 2015 09:47 AM IST

اتر پردیش کے باندہ میں مکان گرنے سے 9 افراد ہلاک، دو زخمی

باندہ۔ اتر پردیش میں باندہ کے ارتارا علاقے میں مکان گرنے سے ایک ہی خاندان کے9 افراد کی موت ہو گئی، اس میں دوافراد زخمی بھی ہو گئے۔
Loading...

پولیس کے مطابق مکان کی بجلی چلی جانے کے بعد خاندان کے سبھی افرادایک جگہ جمع تھے کہ تبھی اچانک مکان منہدم ہو گیا اور اس کے نیچے دبنے کی وجہ سے9 افراد کی موت ہو گئی۔

ملبے میں سات لوگوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ دو زخمیوں کی ہسپتال میں موت ہو گئی ہے۔ جانکاری ملنے پر افسر جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ ارد گرد کے لوگوں کا الزام ہے کہ انہوں نے اس پرانے مکان کے بارے میں پہلے بھی انتظامیہ کو بتایا تھا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے دیوار کمزور ہو گئی تھی۔ جب بدھ کی رات کو بجلی کٹوتی کے دوران لوگ اس دیوار پر بیٹھے تھے تو یہ دیوار ان کا بوجھ نہیں برداشت کر پائی اور گر گئی۔

راستہ تنگ ہونے کی وجہ سے جے سی بی جائے حادثہ تک پہنچ نہیں پا رہی ہے۔ خدشہ ہے کہ اب بھی لوگ ملبے میں دبے ہو سکتے ہیں۔

 

Loading...