نیپال کے جنک پور سے آئی دو بسیں اجودھیا کے لئے روانہ– News18 Urdu

نیپال کے جنک پور سے آئی دو بسیں اجودھیا کے لئے روانہ

گورکھپور۔ نیپال کے جنک پور سے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کل اجودھیا کے لئے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کی گئیں دو بسیں آج گورکھپور سے اجودھیا کے لئے روانہ ہو چکی ہیں۔

May 12, 2018 01:34 PM IST | Updated on: May 12, 2018 01:34 PM IST

گورکھپور۔ نیپال کے جنک پور سے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کل اجودھیا کے لئے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کی گئیں دو بسیں آج گورکھپور سے اجودھیا کے لئے روانہ ہو چکی ہیں۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اجودھیا میں ان مسافروں کا استقبال کریں گے ۔ اس بس میں نیپال کے افسر، لیڈر اور مسافروں کو ملاکر کل 66 افراد شامل ہیں ۔ اجودھیا پہنچنے پر بسوں پر سوار مسافروں کو وزیر اعلی نیپالی نزاد شہریوں کو وہاں کی زبان میں رام چرت مانس بھی پیش کریں گے ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق نیپال کے جنک پور سے اجودھیا کے لئے روانہ ہوئی دو ایر کنڈیشنڈ بسیں کل رات ساڑھے گیارہ بجے گورکھ پور سرکٹ ہاؤس پہنچیں۔ یہاں پہنچنے پر ضلع انتظامیہ ، محکمہ سیا حت ، اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسروں نے نیپال سے آئے افسروں اور مسافروں کا خیر مقدم کیا ۔ آئے ہوئے مسافروں نے سرکٹ ہاؤس اور نیپال کلب میں رات بسر کی ۔

نیپال کے جنک پور سے آئی دو بسیں اجودھیا کے لئے روانہ

جنک پور۔ اجودھیا بس کی تصویر

آج صبح تقریبا سات بجے دونوں بسوں پر سوار مسافروں کو اجودھیا کے لئے روانہ کر دیا گیا جہاں وزیر اعلی آدتیہ ناتھ سب کا خیر مقدم کریں گے ۔ بسوں کو روانہ کرتے وقت آج دین دیال اپادھیائے گورکھپور یونیورسٹی کی طالبات نے بھی ان کو الوداع کہا۔

Loading...

Loading...