آپ کا ووٹ آپ کا انمول خزانہ ہے– اس کی قدر کریں– News18 Urdu

آپ کا ووٹ آپ کا انمول خزانہ ہے– اس کی قدر کریں

آر پی گوینگا گروپ اور نیٹ ورک 18 نے انتخابات سے پہلے ایک پہل کی شروعات کی جس کا مقصد ووٹروں کو ووٹنگ اور ووٹ ڈالنے کی اہمیت سمجھنے پر زور ڈالنا ہے۔

May 18, 2019 02:33 PM IST | Updated on: May 18, 2019 02:33 PM IST

عام انتخابات 2019 کا صرف ایک مرحلہ ہونا اور باقی ہے جس کے بعد نتائج کا اعلان ہوگا۔ ووٹ ڈالنے والوں کی مجموعی تعداد کے حوالہ سے کچھ چونکا دینے والے اعداد وشمار سامنے آئے ہیں۔

ہندوستان میں تقریباً 9 بلین ووٹرز ہیں۔ اس کے باوجود اور بدقسمتی سے کچھ حلقوں میں ووٹ ڈالنے والوں کی مجموعی تعداد 40٪ فیصد سے کم رہی ہے۔ ووٹروں کی اکثریت نے اپنے حق کا استعمال کرنے سے اجتناب کیا ہے۔ بھارتی ووٹروں کی غفلت اور سردمہری باشندوں اور ملک کے لیے مجموعی طور پر اچھا شگون نہیں ہے۔

Loading...

آر پی گوینگا گروپ اور نیٹ ورک 18 نے انتخابات سے پہلے ایک پہل کی شروعات کی جس کا مقصد ووٹروں کو ووٹنگ اور ووٹ ڈالنے کی اہمیت سمجھنے پر زور ڈالنا ہے۔ ان کی مشترکہ کوششوں کے نتائج سامنے آئے ہیں۔ جاری عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد آزادی کے بعد سب سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

نیوز18 انڈیا کے امیش دیوگن جے پور، راجستھان میں تھے۔ اکرام راجستھانی، دلیپ بھٹ اور مینشا اگروال جیسی معزز ہستیوں کے ساتھ ساتھ انہوں نے ووٹ کی طاقت کے بارے میں گفتگو کی۔

وہ اسباب جن کی وجہ سے آپ کو ووٹ ڈالنا چاہئے

امیش دیوگن نے ووٹ کی اہمیت کے بارے میں باربار بات کی۔ اپنا نقطۂ نظر ثابت کرنے کے لیے انہوں نے آپ کے انمول ووٹ ڈالنے کی بہت سی وجوہات بیان کی ہیں۔آپ اپنا ووٹ کیوں ڈالیں اس کے کئی اسباب ہیں، جن میں کچھ اسباب کی فہرست نیچے دی جا رہی ہے۔

آپ کا ووٹ منتخب رہنماؤں کی ذمہ داری طے کرتا ہے

آپ کا ووٹ رہنماؤں کو اپنے سبھی وعدے مکمل کرنے پر مجبور کرتا ہے

آپ کا ووٹ آپ کے بچوں اور آئندہ نسلوں کے لیے روشن تر مستقبل کی ضمانت دیتا ہے

آپ کا ووٹ آپ کو بہت سارے حقوق عطا کرتا ہے نیز منتخب رہنماؤں پر ان حقوق کو عطا کرنے کا دباؤ بناتا ہے

آپ کا ووٹ ایک مضبوط ملک کی تعمیر کرتا اور اس کے لوگوں کو متحد کرتا ہے

آپ کا ووٹ حکومت کی تشکیل میں آپ کی آواز ہوتی ہے

آپ کا ووٹ ایک ذمہ داری ہے جسے آپ کو ہر حال میں پرعزم ہو کر اور دھیان کے ساتھ ادا کرنی ہے

آپ کا ووٹ اچھی حکمرانی لائے گا

آپ کا ووٹ آپ کے ملک کی حکومت کو منتخب کرنے کا آپ کا حق قائم کرتا ہے

برسراقتدار حکومت اس اسکرپٹ کی عکاس ہوتی ہے جسے آپ نے اپنا ووٹ ڈال کر تحریر کیا ہے

اگر آپ ووٹ نہ ڈالنے کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کا ووٹ کسی اور شخص کے ذریعہ ڈالا جائے گا

جب آپ ووٹ ڈالنے سے اجتناب کرتے ہیں تو آپ ایک غیرذمہ دار اور بے حس حکومت کے بارے میں شکایت کرنے کا اپنا حق کھو دیتے ہیں

اگر آپ کو اپنے ملک سے پیار ہے، تو آپ کو اپنا ووٹ ضرور ڈالنا چاہئے

آپ کا ووٹ ملک کے ذریعہ آپ پر عائد کردہ ذمہ داری ہے۔ اسے عقلمندی سے انجام دیں

آپ کا ووٹ آپ کی عبادت، مذہب، فخر، طاقت اور قوت ہے

آپ کا ووٹ ملک کے تئیں آپ کی ذمہ داری ہے

آپ کا ووٹ آپ کی سبھی پریشانیوں اور شکووں کا جواب ہے۔

جے پور نے مرحلہ 5 میں ووٹ ڈالا جو 6 مئی 2019 کو منعقد ہوا تھا۔ مرحلہ 5 میں ووٹ دینے والوں کا مجموعی فیصد 63.50 تھا۔ جے پورمیں 68.14٪ نے لوگوں نے ووٹ ڈالا۔

ووٹ ڈالیں اور اپنے حق کا استعمال کریں۔ آپ دستور ہند کے ذریعہ عطا کیے گئے اس پروقار اور انمول حق کے تئیں لاپروا نہ ہوں۔ آپ کا ووٹ عدم مساوات ختم کرنے والا ایک عظیم عامل ہے اور ذات پات، نسل یا حیثیت سے قطع نظر ہر شہری کو ووٹ ڈالنے اور اپنے ووٹ کی حیثت تسلیم کروانے کا حق ہے۔

بٹن دباؤ، دیش بناؤ نیٹ ورک 18 کی ایک پہل ہے جو آر پی-سنجیو گوینکا گروپ کے ذریعہ پیش کی جا رہی ہے۔ یہ پہل ہر ہندوستانی کو جاری عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی ترغیب دیتی ہے۔ سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ

#ButtonDabaoDeshBanao

کا استعمال کرکے بحث میں شامل ہوں۔

 

 

 

 

Loading...