کانپور : بغیر اجازت مظاہرہ کر نے پر سماجودی پارٹی کے 700 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج– News18 Urdu

کانپور : بغیر اجازت مظاہرہ کر نے پر سماجودی پارٹی کے 700 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

اترپردیش حکومت کے خلاف بغیر اجازت مظاہرہ کر رہے سماجوادی پارٹی ( ایس پی) کے ضلع صدر سمیت قریب 700 کارکنوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Jan 28, 2018 07:36 PM IST | Updated on: Jan 28, 2018 07:36 PM IST

کانپور: اترپردیش حکومت کے خلاف بغیر اجازت مظاہرہ کر رہے سماجوادی پارٹی ( ایس پی) کے ضلع صدر سمیت قریب 700 کارکنوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے آج بتایا کہ سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر سمیت سات سو پارٹی کارکنوں کے خلاف، دیر رات پریڈ چوکی انچارج نے کوتوالی میں سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے اور بغیر اجازات سڑک پر مظاہرہ کر نے کے الزام میں مقدمہ درج کرایا۔

غور طلب ہے کہ سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے کل وزیر اعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ کو کسان، نوجوان اور مزدور مخالف بتاتے ہوئے سر پر آلو کے ٹوکرے رکھ شیکشک پارک سے مظاہرہ شروع کیا تھا۔

کانپور : بغیر اجازت مظاہرہ کر نے پر سماجودی پارٹی کے 700 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

علامتی تصویر

پولیس سپر نٹنڈنٹ( مشرقی) انوراگ اریہ نے مظاہرین کو سمجھانے کی کوشش کی تو وہ بھڑک گئے اور سڑک پر آگئے۔ پولیس نے مظاہرین کو حراست میں لے لیا ۔دیر رات پریڈ چوکی انچارج نے کوتوالی میں سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنےاور بغیر اجازات سڑک پر مظاہرہ کر نے کے الزام میں مقدمہ درج کرایا۔

Loading...

Loading...