این ایس سی این اور حکومت کے درمیان تاریخی امن معاہدہ– News18 Urdu

این ایس سی این اور حکومت کے درمیان تاریخی امن معاہدہ

شمال مشرق میں دہشت گردی کے مسئلہ کو حل کرنے اور تشدد روکنے کے لئے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے حکومت اور نیشنلسٹ سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ( این ایس سی این) ۔ایساک موئیا گروپ نے آج ایک امن معاہدہ پر دستخط کئے۔

Aug 03, 2015 09:32 PM IST | Updated on: Aug 03, 2015 09:51 PM IST

نئی دہلی۔ شمال مشرق میں دہشت گردی کے مسئلہ کو حل کرنے اور تشدد روکنے کے لئے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے حکومت اور نیشنلسٹ سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ( این ایس سی این) ۔ایساک موئیا گروپ نے آج ایک امن معاہدہ پر دستخط کئے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ پروگرام میں اس معاہدہ پر این ایس سی این(آئی ایم) کی جانب سے اس کے لیڈر ٹی موئیا اور حکومت کی جانب سے ناگا امن مذاکرات میں اس کے مذاکرات کار آر این روی نے دستخط کئے۔

وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ اور کئی دیگر ناگالیڈر اس موقع پر موجود تھے۔ اس معاہدہ سے ملک میں تقریباً چھ دہائیوں سے جاری باغیانہ سرگرمیوں کے ختم ہونے کی امید ہے۔ اس سے پورے شمال مشرقی خطہ خاص کر ناگالینڈ کے لوگوں کے لئے امن اور خوشحالی کا راستہ کھلے گا۔

این ایس سی این اور حکومت کے درمیان تاریخی امن معاہدہ

Loading...

مسٹر مودی نے معاہدہ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تشدد کے راستے پر چلنے والے دوسرے لوگوں کے لئے ترغیب کا ذریعہ بنے گا۔ انہوں نے کہاکہ ناگا لیڈروں اور ناگالینڈ کے لوگوں نے ان کی حکومت پر اعتماد کیا ہے اور وہ یقین دلاتے ہے کہ انکی حکومت اس بھروسے پر کھرا اترنے کے لئے مکمل طاقت لگا دے گی۔

 

Loading...