chandigarh punjab jaish e mohammed terrorists conspiracy to attack in india during loksabha election 2019 in jammu  kashmir and other places snm الیکشن میں دہلانے کی سازش، 22۔25 اپریک کے درمیان جیش محمد کر سکتا ہے دہشت گردانہ حملہ: ذرائع– News18 Urdu

الیکشن کو دہلانے کی سازش، 22۔25 اپریل کے درمیان جیش محمد کر سکتا ہے دہشت گردانہ حملہ: ذرائع

جانکاری کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد سے کئی بڑے حملے کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہیں۔ دہشت گرد مسلسل ماحول بگاڑنے کی سازش کر رہے ہیں۔

Apr 17, 2019 12:40 PM IST | Updated on: Apr 17, 2019 01:33 PM IST

ہندستان میں لوک سبھا انتخابات کے مد نظر دہشت گرد تنظیم جیش محمد دہشت گردانہ حملے کی سازش رچ رہا ہے۔ ذرائع سے  ملی جانکاری کے مطابق جیش کے دہشت گرد اننت ناگ میں دہشت  گردانہ حملے کی فراق میں ہیں ۔ بتادیں کہ 22۔25 اپریل کے درمیان کسی بھی دن دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے ساتھ۔ساتھ عام شہریوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے دی گئی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ اس سے پہلے اپریل کے پہلے ہفتوں میں جموں اور کپواڑہ پر بھی حملے کی سازش رچی گئی تھی لیکن انتخابات کے مد نظر سخت سکیورٹی کے چلتے کسی واردات کو انجام دینے میں ناکامی حاصل ہو سکی۔ اس کے ساتھ ہی 14 اپریل کو بھی سری نگر میں حملے کی منصوبہ بندی تیار کی گئی تھی۔ لہذا اب دہشت گرد ووٹنگ کے دن حملہ کرنے کی سازش میں لگے ہیں۔جانکاری کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد سے کئی بڑے حملے کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہیں۔ دہشت گرد مسلسل ماحول بگاڑنے کی سازش کر رہے ہیں۔