کل وی وی پیٹ کے خلاف دہلی میں احتجاج کریں گے نائیڈو، اپوزیشن لیڈربھی دے سکتے ہیں ساتھ– News18 Urdu

کل وی وی پیٹ کے خلاف دہلی میں احتجاج کریں گے نائیڈو، اپوزیشن لیڈربھی دے سکتے ہیں ساتھ

ٹی ڈی پی سربراہ نے اس کے ساتھ ہی ایگزٹ پول کے نتائج کومسترد کردیا۔ ایگزٹ پول کے نتائج آندھرا پردیش میں ان کواقتدارسے بے دخل ہوتا ہوا دکھا رہے ہیں۔

May 20, 2019 06:34 PM IST | Updated on: May 20, 2019 06:34 PM IST

آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو ان دنوں غیراین ڈی اے جماعتوں کومتحد کرنے کی کوششوں کولے سرخیوں میں ہیں۔ نائیڈو اب منگل کو دہلی میں وی وی پیٹ کولے کراحتجاج کرنے والے ہیں۔ وی وی پیٹ کولے کرنائیڈو اس سے قبل بھی آوازبلند کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 'مجرمین' کے ساتھ الیکشن لڑا ہے، اس لئے کم ازکم 50 فیصد وی وی پیٹ کی گنتی پرزوردے رہے ہیں۔

چندرا بابونائیڈو نے کہا 'پرچیوں کی گنتی کولے کرپارٹیوں کوکوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ شفاف الیکشن کے لئے لڑنے کولے کرحال ہی میں ٹی ڈی پی کی زبردست تعریف ہوئی تھی۔ بی جے پی اس قدم کی مخالفت کیوں کررہی ہے'؟

کل وی وی پیٹ کے خلاف دہلی میں احتجاج کریں گے نائیڈو، اپوزیشن لیڈربھی دے سکتے ہیں ساتھ

چندرابابونائیڈو: فائل فوٹو

Loading...

ٹی ڈی پی سربراہ نے اس کے ساتھ ہی ایگزٹ پول کے ساتھ نتیجوں کو مسترد کردیا۔ ایگزٹ پول کے نتائج آندھرا پردیش میں ان کی شکست دکھا رہے ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن میں جی کولے کرپراعتماد اورمطمئن ہیں۔ نائیڈو پیرشام مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے ملنے والے ہیں۔ وہ ممتا بنرجی کے ساتھ یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی سے ملنے کے لئے جائیں گے۔

اتوارکولوک سبھا الیکشن ختم ہونے کے ساتھ مختلف ایجنسیوں کے ایگزٹ پول بھی سامنے آگئے۔ تقریباً سبھی ایگزٹ پول میں این ڈی اے کی حکومت لوٹتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ ایگزٹ پولس کے نتائج کے بعد اپوزیشن خیمہ بات چیت میں مصروف نظرآرہا ہے۔ راہل گاندھی، مایاوتی اوراکھلیش یادو جیسے لیڈروں کے ساتھ ملاقات کے بعد نائیڈو ممتا بنرجی کے ساتھ ملاقات کرنے جارہے ہیں۔

Loading...