چندریان 2 بجٹ : ہالی ووڈ کی اس فلم سے کافی کم ، ہندوستان کی سب سے مہنگی فلم سے دوگنا– News18 Urdu

چندریان 2 بجٹ : ہالی ووڈ کی اس فلم سے کافی کم ، ہندوستان کی سب سے مہنگی فلم سے دوگنا

منگلیان کی کامیابی کے بعد پوری دنیا ہندوستان کا لوہا مان چکی تھی اور اب چندریان 2 مشن کے ساتھ ہندوستان ایک اور اہم پروجیکٹ کے ساتھ خلائی سائنس کے شعبہ میں دنیا کو چونکانے کے موڈ میں ہے ۔

Jul 14, 2019 04:48 PM IST | Updated on: Jul 14, 2019 04:48 PM IST

خلائی سائنس کی دنیا میں ہندوستان پہلی قطار کے ممالک کے ساتھ کھڑا ہے ۔ منگلیان کی کامیابی کے بعد پوری دنیا ہندوستان کا لوہا مان چکی تھی اور اب چندریان 2 مشن کے ساتھ ہندوستان ایک اور اہم پروجیکٹ کے ساتھ خلائی سائنس کے شعبہ میں دنیا کو چونکانے کے موڈ میں ہے ۔ ہندوستان کے اس مشن کو لے کر دنیا بھر میں بحث ہورہی ہے اور ایسی ہی ایک خبر میں اس حقیقت کو قابل ذکر بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کے اس مشن پر ہالی ووڈ فلم ایڈوینجرس کے مقابلہ میں آدھا سے بھی کم خرچ ہوا ہے ۔

پندرہ جولائی کی علی الصبح اسرو اپنا دوسرا مون مشن چندریان 2 کو لانچ کرنے کیلئے کمر کس چکا ہے ۔ نیوز ایجنسی سپوتنک کی خبر کے مطابق ہندوستان کا یہ مشن ہالی ووڈ فلم ایوینجرس اینڈ گیم کے مقابلہ میں 65.17 فیصد سستا ہے ۔  اعداد و شمار میں ایسے سمجھیں کہ چندریان 2 کی کل لاگت تقریبا 850 کروڑ روپے ہے ۔ 3.1 کرور ڈالر ( 212 کروڑ رپے ) راکیٹ لانچ اور اور 9.3 کروڑ ڈالر ( 637 کروڑ روپے ) چندریان کے سامانوں کی لاگت ہے ۔ یہ لاگت ایوینجرس کی لاگت سے کتنی کم ہے ، ایسے سمجھیں کہ اس فلم کا تخمینہ بجٹ 2440 کروڑ روپے تھا ۔

چندریان 2 بجٹ : ہالی ووڈ کی اس فلم سے کافی کم ، ہندوستان کی سب سے مہنگی فلم سے دوگنا

اسرو کا مشن چندریان -2 لانچ ہونے کے لئے تیار ہے۔

وہیں اگر ہندوستان کی فلموں کی بات کریں تو یہاں گزشتہ کچھ وقت سے فلموں کے بجٹ میں کافی اضافہ ہوا ہے اور کروڑوں روپے کی لاگت سے فلمیں بن رہی ہیں ۔ اب تک کی سب سے بڑے بجٹ کی فلم رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم 2.0 رہی ہے ۔ اس فلم کا بجٹ 450 سے 500 کروڑ روپے کے درمیان بتایا جاتا ہے ۔ یعنی چندریان 2 مشن کی کل لاگت ایسی دو فلموں کے برابر ہے ۔ باہو بلی ، ساہو ، ٹھگس آف ہندوستان ، ٹائیگر زندہ ہے اور پدماوت جیسی فلموں کا بجٹ بھی 200 کروڑ سے زیادہ روپے کا رہا ہے ۔ یعنی ایسی تین چار فلموں جتنے بجٹ میں چندریان 2 مشن تیار گیا ہے ۔

chandrayaan 2 mission, ISRO moon mission, chandrayaan 2 budget, ISRO budget, what is the budget of chandrayaan 2, चंद्रयान 2 मिशन, इसरो मून मिशन, चंद्रयान 2 बजट, इसरो बजट, चंद्रयान 2 बजट कितना है

ہندوستان سے پہلے امریکہ ، روس اور چین اپنے روور اور لینڈر چاند کی سطح پر اتار چکے ہیں ۔ اس کڑی میں ہندوستان چوتھا ملک ہوگا ، لیکن آپ کو جان کر حیرانی ہوسکتی ہے کہ ان ممالک نے اس طرح کے مشن پر کتنا خرچ کیا ہے ۔ چندریان 2 مشن کی کل لاگت تقریبا 850 کروڑ روپے ہے جبکہ امریکہ کے 2014 کے مون مشن ایل ڈی ای ای کی کل لاگت 1919 کروڑ روپے تھی ۔ یہ بھی غور طلب ہے کہ صرف آربیٹر والے ایل ڈی ای ای کے موازنہ میں اسرو کم لاگت میں آربیٹر ، لینڈر اور روور بھیج رہا ہے ۔

وہیں چین نے چانگ 4 مون مشن پر 5759 کروڑ خرچ کئے تھے اور روس کا 1966 کا مون مشن اگر آج کی قیمت کے حساب سے دیکھا جائے تو تقریبا 13712 کروڑ روپے کی لاگت کا ہوتا ہے ۔ یعنی ہندوستانی خلائی مشن اس تمام ممالک کے موازنہ میں کافی سستا ہے ۔

Loading...