change in polling time in south kashmir for lok sabha elections 2019 ns– News18 Urdu

جنوبی کشمیر: لوک سبھا الیکشن کے تیسرے مرحلے کے لئے پولنگ کے اوقات میں تبدیلی

الیکشن کمیشن کےنوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ اننت ناگ پارلیمانی حلقہ کے تمام پولنگ مراکزپرپولنگ کے اوقات صبح 7 بجے سےسہ پہر4 بجےتک ہوں گے۔

Apr 20, 2019 03:18 PM IST | Updated on: Apr 20, 2019 04:39 PM IST

سری نگر: الیکشن کمیشن آف انڈیا نےحساس ترین اننت ناگ پارلیمانی حلقہ جہاں تیسرے مرحلےمیں 23 اپریل کوووٹ ڈالےجائیں گے، کے پولنگ اوقات میں تبدیلی لائی ہے۔ اس سلسلےمیں الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ اننت ناگ پارلیمانی حلقہ کے تمام پولنگ مراکزپرپولنگ کے اوقات صبح 7 بجے سےسہ پہر 4 بجے تک ہوں گے۔ کمیشن نے 28 مارچ کو یہ اوقات صبح7 بجےسےشام 6 بجے تک نوٹیفائی کئےتھے۔

کمیشن نے ریاستی حکومت، ضلع انتظامیہ اورپولیس کی رپورٹوں اورامن و قانون کی صورتحال سے جڑے دیگرمعاملات کوملحوظ نظررکھ کرپولنگ اوقات میں ترمیم کی ہے۔اننت ناگ پارلیمانی حلقہ میں تین مرحلوں کےتحت ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ضلع اننت ناگ میں 23 اپریل، کولگام ضلع میں 29 اپریل جبکہ شوپیاں اورپلوامہ اضلاع میں 6 مئی کوووٹ ڈالےجائیں گے۔

جنوبی کشمیر: لوک سبھا الیکشن کے تیسرے مرحلے کے لئے پولنگ کے اوقات میں تبدیلی

فائل فوٹو

دریں اثنا اننت ناگ پارلیمانی نشست کے ریٹرننگ افسرخالد جہانگیرنے تمام اے آراووز اور نوڈل افسران کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران ضلع میں انتخابی تیاریوں کاجائزہ لیا۔ اس موقع پرریٹرننگ افسرنے ویب کاسٹنگ، ویڈیو گرافی، خواتین کے لئے پولنگ اسٹیشنوں کا قیام، ٹرانسپورٹ منصوبے، ماڈل پولنگ اسٹیشنوں اورکنٹرول رومزکا قیام اوردیگرامورکے علاوہ ڈسٹریبیوشن مراکزکاجائزہ لیا۔

اے آراوٹریننگس نے ریٹریننگ افسرکو بتایا کہ پولنگ اسٹیشنوں میں بجلی، پانی، فرنیچر اوردیگرسہولیات کی دستیابی کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہیں بتایا گیا کہ ضلع اننت ناگ میں 28 پولنگ مقامات پر ویب کاسٹنگ دستیاب رکھی جائے گی۔ اس دوران اے آر ٹی او اورڈپومنیجرایس آرٹی سی نے چناﺅکےسلسلے میں پولنگ عملے کےلانے لےجانے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی ٹرانسپورٹیشن کےعلاوہ دیگراقدامات کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔

میٹنگ کےدوران ریٹرننگ افسرنے اے آراووزاورنوڈل افسران کوانتخابیعمل کے منصفانہ اوراحسن انعقاد کےلئے مناسب انتظامات کرنےاورپولنگ عملے کو الیکشن سے متعلق تربیت فراہم کرنے پرزوردیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کوفرض شناسی اورتندہی سے کام کرنے کی ہدایت دی۔

Loading...