بیف پر پابندی سے 30 فی صد تک بڑھ سکتی ہے چکن کی قیمت– News18 Urdu

بیف پر پابندی سے 30 فی صد تک بڑھ سکتی ہے چکن کی قیمت

بیف پر لگائی گئی پابندی کے مدنظر ملک کے کئی حصوں میں چکن کی قیمت 25 فی سے 30 فی صد اور کھپت میں 30 سے 40 فی صد اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

Jun 05, 2017 09:37 PM IST | Updated on: Jun 05, 2017 09:37 PM IST

نئی دہلی: بیف پر لگائی گئی پابندی کے مدنظر ملک کے کئی حصوں میں چکن کی قیمت 25 فی سے 30 فی صد اور کھپت میں 30 سے 40 فی صد اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ صنعتی تنظیم ایسوچیم کے اکنامک ریسرچ بیورو کی رپورٹ کےمطابق تھوک مرغ کی قیمت بھی 22 فی صد سے زیادہ بڑھ گئی ہے جبکہ گائے کے گوشت اور بھینس کے گوشت کی قیمت مئی 2014 سے مارچ 2017 کے درمیان تقریباً تین فی صد گر گئی ہیں۔ چکن کی قیمت میں پچھلے چند سال کے دوران تقریباً 10 سے 12 فی صد اور کھپت میں 15 سے 18 فی صد تک سالانہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

تنظیم کے مطابق جون 2013 سے2014 کے درمیان گائے اور بھینس کے گوشت کی تھوک قیمتوں میں 10 فی صد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ چکن کی قیمت 9 فی صد لڑھک گئی ہے۔

بیف پر پابندی سے 30 فی صد تک بڑھ سکتی ہے چکن کی قیمت

Loading...

Loading...