بی جے پی وفد کے بھاٹ پارا پہنچنے کے بعد پھربھڑکا تشدد، کارکنان میں جھڑپ– News18 Urdu

بی جے پی وفد کے بھاٹ پارا پہنچنے کے بعد پھربھڑکا تشدد، کارکنان میں جھڑپ

لوگوں کے ایک گروہ کوبنگال پولیس ہائے ہائے ممتا بنرجی ہائے ہائےکےنعرے لگائے، جس کےبعد پولیس نے لوگوں کوادھرادھرکرنے کے لئے معمولی طاقت کا استعمال کیا۔

Jun 22, 2019 04:50 PM IST | Updated on: Jun 22, 2019 04:50 PM IST

مغربی بنگال میں سیاسی تشدد تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ یہاں بھاٹ پارا میں ہفتہ کوپھر سےبی جے پی اورترنمول کانگریس کے کارکنان کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ شمالی 24 پرگنہ واقع بھاٹ پاڑا میں جب سابق مرکزی وزیرایس ایس اہلووالیہ کی قیادت میں تین رکنی بی جے پی وفد یہاں پہنچا، تواس کے بعد تشدد شروع ہوگیا۔

لوگوں کے ایک گروہ نے'بنگال پولیس ہائے-ہائے، ممتا بنرجی ہائے- ہائے' کے نعرے لگائے، جس کے بعد پولیس نے لوگوں کو ہٹانےکے لئے معمولی طاقت کا استعمال کیا۔ اس سے قبل بی جے پی لیڈروں نے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بھاٹ پاڑاعلاقےمیں بدمعاشوں کے دوگروپوں کے دوران گولہ باری میں مارے جانےوالے دولوگوں کی لاشوں کے ساتھ ریلی نکالی۔ فی الحال علاقے میں اب بھی حالات کشیدہ ہیں۔ علاقے میں دفعہ 144 نافذ ہےاوربڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کوتعینات کیا گیا ہے۔

بی جے پی وفد کے بھاٹ پارا پہنچنے کے بعد پھربھڑکا تشدد، کارکنان میں جھڑپ

مغربی بنگال میں ایک بار پھر تشدد بھڑکا، بی جے پی - ٹی ایم سی کارکنان میں جھڑپ۔

Loading...

اس حادثہ کےبعد بی جے پی کی طرف سے ایس ایس اہلووالیہ، ستیہ پال سنگھ اوروی ڈی رام ہفتہ کومغربی بنگال کے بھاٹ پارا پہنچے۔ بی جے پی کا یہ تین رکنی وفد پارٹی کے قومی صدرامت شاہ کورپورٹ سونپے گا۔ وزارت داخلہ اس سےقبل بھی بنگال کی حکومت کی ریاست میں ہورہے تشدد پروارننگ جاری کرچکا ہے۔

بھاٹ پارا پہنچ کرسابق مرکزی وزیراہلووالیہ نےکہا 'پولیس نےانہیں گولی ماری۔ پولیس نے پریس کانفرنس کرکےکہا کہ انہوں نے ہوائی فائرنگ کی، لیکن انہوں نےاگرایسا کیا ہوتا تویہ گولیاں لوگوں کے جسم میں کیسےگھس جاتی؟ چھوٹےدوکانداروں کی فیملی برباد ہوگئی'۔

پولیس نے 17 سال کے بچے کوگولی ماری: اہلووالیہ

اہلووالیہ نےکہا کہ17 سال کا ایک بچہ جو دوکان پرکچھ خرید رہا تھا، وہ بھی مارا گیا۔ پولیس نےاسے سرمیں قریب سے گولی ماری ہے۔ ایک دوکاندارکوگولی ماری گئی اوراس کی موقع پرہی موت ہوگئی۔ تیسرا اسپتال میں ہے۔ 7 لوگوں کوگولی ماری گئی۔ پولیس نےغنڈوں کو ڈنڈوں سے مارا اورمعصوم لوگوں پرگولی چلائی۔

Loading...