کیجریوال کا وزیر اعظم مودی پر طنز ، کہا : ملک کو آمریت پسند قوتوں سے بچانے کی ضرورت

یوم جمہوریہ کے موقع پر اس ملک کے سبھی لوگوں کو نیک خواہشات۔ ہمیں اس ملک کو آمریت قوتوں سے بچانا ہوگا۔

Jan 26, 2017 11:56 AM IST | Updated on: Jan 26, 2017 11:56 AM IST
کیجریوال کا وزیر اعظم مودی پر طنز ، کہا : ملک کو آمریت پسند قوتوں سے بچانے کی ضرورت

نئی دہلی : دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے وزیراعظم نریندر پرآج طنز کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو آمریت قوتوں سے بچانے کی ضرورت ہے۔  مسٹر کیجریوال نے یوم جمہوریہ کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹر پر کہا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر اس ملک کے سبھی لوگوں کو نیک خواہشات۔ ہمیں اس ملک کو آمریت قوتوں سے بچانا ہوگا۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے عام آدمی پارٹی حکومت کی فیڈ بیک یونٹ کی فائلوں پر قبضہ کرنے کے لئے وزیر اعظم پر نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا، ’’یوم جمہوریہ سے ٹھیک ایک دن پہلے مودی جی نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو بھیجا اور دہلی حکومت کی فیڈ بیک یونٹ کی تمام فائلوں پر قبضہ کر لیا گیا۔‘‘

Loading...

Loading...