رام مندر کی تعمیر کیلئے سادھو سنت تحمل برقرار رکھیں ، ان کا خواب پورا کیا جائے گا : یوگی آدتیہ ناتھ– News18 Urdu

رام مندر کی تعمیر کیلئے سادھو سنت تحمل برقرار رکھیں ، ان کا خواب پورا کیا جائے گا : یوگی آدتیہ ناتھ

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سادھو سنتوں سے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے صبر و تحمل برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خواب کو پورا کیا جائے گا۔

Jun 25, 2018 11:34 PM IST | Updated on: Jun 25, 2018 11:34 PM IST

اجودھیا : اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سادھو سنتوں سے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے صبر و تحمل برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خواب کو پورا کیا جائے گا۔ مسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو یہاں سنتوں کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے اور اس میں عدلیہ کا اپنا کردار ہے۔ عدلیہ کا بھی احترام کرنا ضروری ہے۔ اگرچہ ملک میں اکثریتی طبقہ کے لو گ اجودھیا میں ایک خوبصورت رام مندر کی تعمیر کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

مہنت نرتیہ گوپال داس کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد وزیر اعلی نے کہا کہ ہمیں یہ بھی یقینی بنانا ہے کہ رام مندر کی تعمیر سے معاشرے میں کسی قسم کی کشیدگی پیدا نہ ہو۔ وزیر اعلی کا یہ بیان اس وقت آیا جب متعدد سادھوؤں نے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر میں تاخیر پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے سادھو سنتوں سے مندر کی تعمیر میں تاخیر کے لیے صبر برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

رام مندر کی تعمیر کیلئے سادھو سنت تحمل برقرار رکھیں ، ان کا خواب پورا کیا جائے گا : یوگی آدتیہ ناتھ

یوگی آدتیہ ناتھ ۔ فائل فوٹو

Loading...

Loading...