سی ایم یوگی اپنا کرناٹک دورہ چھوڑ کر، آگرہ طوفان مثارین سے ملنے پہونچے– News18 Urdu

سی ایم یوگی اپنا کرناٹک دورہ چھوڑ کر، آگرہ طوفان مثارین سے ملنے پہونچے

آگرہ : وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اپنا کرناٹک کا دورہ بیچ میں ہی چھوڑ کر قدرتی آفات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ضلع آگرہ پہنچے ۔

May 05, 2018 01:59 PM IST | Updated on: May 05, 2018 02:00 PM IST

آگرہ : وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اپنا کرناٹک کا دورہ بیچ میں ہی چھوڑ کر قدرتی آفات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ضلع آگرہ پہنچے ۔ انہوں نے آج صبح ایس این میڈیکل کالج اور ضلع اسپتال میں داخل کئے گئے زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت پوچھی ۔

سرکاری ترجمان کے مطابق مسٹر یوگی صبح تقریباََ سوا آٹھ بجے سروجنی نائیڈو (ایس این) میڈیکل کالج گئے اور وہاں داخل 21 مریضوں سے باری باری خیریت پوچھی ۔ انہوں نے میڈیکل کالج میں چادر گندہ ملنے پر افسروں کو بھی ڈانٹا اور پرنسپل ڈاکٹر سروج سنگھ سے تفصیل طلب کی ۔

سی ایم یوگی اپنا کرناٹک دورہ چھوڑ کر، آگرہ طوفان مثارین سے ملنے پہونچے

علامتی تصویر

پرنسپل نے وزیر اعلی کو بتایا کہ یہاں 34 مریض علاج کے لئے داخل کئے گئے تھے۔ ان میں سے اب 21 مریضوں کا سرجری بلڈنگ میں علاج چل رہا ہے ۔ مسٹر یوگی نے یہاں داخل کی گئی 5 ماہ کی بچی دویانشی کو گود میں اٹھایا اور اس سے شفقت کا اظہار کیا ۔ وہ اپنے بھائی کے ساتھ یہاں داخل ہے ۔ اس کے بعد وزیر اعلی نے ضلع اسپتال میں دوسرے طوفان متاثرین سے بھی ملاقات کی اور یہاں موجود افسروں کو زخمیوں کے مناسب علاج کی ہدایت دی ۔