بہار : نہیں تھم رہی فرقہ وارانہ کشیدگی ، آگ زنی اور پتھراو کے بعد نوادہ میں ہوائی فائرنگ– News18 Urdu

بہار : نہیں تھم رہی فرقہ وارانہ کشیدگی ، آگ زنی اور پتھراو کے بعد نوادہ میں ہوائی فائرنگ

بہار میں فرقہ وارانہ تشدد تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ سمستی پور ، اورنگ آباد ، نالندہ اور مونگیر کے بعد اب نوادہ سے بھی تشدد کی خبریں مل رہی ہیں ۔

Mar 30, 2018 10:35 PM IST | Updated on: Mar 30, 2018 10:35 PM IST

نوادہ : بہار میں فرقہ وارانہ تشدد تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ سمستی پور ، اورنگ آباد ، نالندہ اور مونگیر کے بعد اب نوادہ سے بھی تشدد کی خبریں مل رہی ہیں ۔ وہاں دو فرقوں کے درمیان جم کر سنگ باری ہوئی ہے۔ سنگ باری میں سینکڑوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

مشتعل افراد نے پولیس پر بھی پتھراو کیا ۔ بھیڑ کو قابو میں کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ۔ اتنا ہی نہیں شرپسندوں نے یومیہ اخبار کے دو کیمرہ مینوں کے کیمرے بھی توڑ دئے ۔ ساتھ ہی رپورٹنگ کررہے ایک صحافی کی بائیک کو بھی نقصان پہنچایا۔

بہار : نہیں تھم رہی فرقہ وارانہ کشیدگی ، آگ زنی اور پتھراو کے بعد نوادہ میں ہوائی فائرنگ

نوادہ میں کشیدگی

شہر کے گوندا پور چوک کے سامنے بھیڑ کو قابو میں کرنے کیلئے پولیس کے ذریعہ لاٹھی چارج کرنے کی بھی خبر ہے۔ تھوڑی دیر میں حالات پر قابو پانے کے بعد نوادہ بجلی آفس کے نزدیک شرپسندوں نے پھر ایک دوکان کو نذر آتش کردیا ۔

ادھر پولیس انتظامیہ لگاتار حالات پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے۔ شہر میں کرفیو جیسے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ پولیس کے جوان ہر جگہ تعینات ہیں۔ گونداپور چوک کا پورا علاقہ پولیس چھاونی میں تبدیل ہوگیا ہے۔

Loading...

tension in nawada, नवादा में तनाव

Loading...