تشدد کی آگ میں جل رہا ہے ملائم کا اعظم گڑھ ، پیرا ملیٹری فورس تعینات– News18 Urdu

تشدد کی آگ میں جل رہا ہے ملائم کا اعظم گڑھ ، پیرا ملیٹری فورس تعینات

ایس پی سپرمو ملائم سنگھ یادو کا پارلیمانی حلقہ اعظم گڑھ گزشتہ 36 گھنٹوں سے تشدد کی آگ میں جھلس رہا ہے ۔

May 16, 2016 10:38 AM IST | Updated on: May 16, 2016 10:42 AM IST

اعظم گڑھ۔ ایس پی سپریمو ملائم سنگھ یادو کا پارلیمانی حلقہ اعظم گڑھ گزشتہ 36 گھنٹوں سے تشدد کی آگ میں جھلس رہا ہے ۔ ضلع کے اعلی حکام کے بعد آئی جی زون وارانسی کے ذریعہ متاثرہ علاقوں کی کمان اپنے ہاتھ میں لینے کے باوجود اب تک شرپسندوں پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے ۔تشدد نے اب علاقہ کو اس قدر اپنی گرفت میں لے لیا ہے کہ وہاں پیراملٹری فورس کے جوانوں کو تعینات کرنا پڑگیا ہے  ۔

فسادیوں نے جہاں اتوار کی رات ایک پہیلی مشین اور لکڑی کے ٹال میں آگ لگادی وہیں ، جگہ جگہ پر تشدد جھڑپوں میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔ افواہ کے پیش نظر پورے ضلع میں ماحول کشیدہ ہے۔ خیال رہے کہ معمولی سے تنازع کے بعد خداداد پور میں ہفتہ کی رات فرقہ وارانہ تشدد بھڑک اٹھی تھی ۔ اس دوران سی او ایس ڈی ایم تحصیلدار سمیت درجن بھر پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ عام لوگوں کو بھی چوٹیں آئیں ۔ فسادیوں نے کئی گھروں میں آگ لگانے کے ساتھ ہی ساتھ لوٹ مار کے واقعہ کو بھی انجام دیا تھا ۔ فسادات کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی طرف سے آنسو گیس کے گولے داغے گئے ۔ لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کے بعد کسی طرح حالات کو قابو میں کیا گیا ۔

تشدد کی آگ میں جل رہا ہے ملائم کا اعظم گڑھ ، پیرا ملیٹری  فورس تعینات

Loading...

اتوار کو دن بھر تو علاقے میں امن و امان رہا ، لیکن شام ہوتے ہوتے تشدد کی آگ ایک مرتبہ پھر اچانک بھڑک اٹھی ۔ فریدآباد مارکیٹ کے قریب ایک لکڑی ٹال کو فسادیوں نے آگ کے حوالے کر دیا ،  جس سے پورا گودام جل کر خاکستر ہوگیا ۔ موٹر سائیکل اور ٹریكٹر کو بھی آگ کے حوالے کر دیا گیا۔

Loading...