اسمرتی ایرانی کے بارے میں ایک سابق کانگریسی وزیر کا قابل اعتراض تبصرہ– News18 Urdu

اسمرتی ایرانی کے بارے میں ایک سابق کانگریسی وزیر کا قابل اعتراض تبصرہ

گوہاٹی ۔ آسام کے ایک سابق کانگریسی وزیر نیلمنی سین ڈیکا فروغ انسانی وسائل کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے بارے میں ایک قابل اعتراض تبصرہ کے بعد تنازعات میں گھر گئے ہیں۔

Dec 28, 2015 08:44 AM IST | Updated on: Dec 28, 2015 08:44 AM IST

گوہاٹی ۔ آسام کے ایک سابق کانگریسی وزیر نیلمنی سین ڈیکا فروغ انسانی وسائل کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے بارے میں ایک قابل اعتراض تبصرہ کے بعد تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ مسٹر ڈیکا کا قابل اعتراض بیان محترمہ ایرانی کے آسام کے دورے کے ٹھیک ایک دن پہلے آیا ہے۔ انہوں نے نلباڑي میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ ایرانی کے بارے میں ایک قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔

محترمہ ایرانی نلباڑي میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں سے خطاب کرنے والی ہیں۔ بی جے پی کے ریاستی صدر اور مرکزی وزیر سربانند سونووال نے اس تبصرہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام خواتین کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے لیڈر بی جے پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے گھبرا کر اس طرح کے قابل اعتراض تبصرہ کر رہے ہیں۔ مسٹر ڈیکا کے تبصرے سے مشتعل بی جے پی کارکنوں نے ریاست کے کئی حصوں میں ان کے پتلے نذر آتش کئے۔

اسمرتی ایرانی کے بارے میں ایک سابق کانگریسی وزیر کا قابل اعتراض تبصرہ

Loading...

Loading...