سی پی ایم کے ساتھ اتحاد پر فیصلہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کریں گی: رنجن چودھری– News18 Urdu

سی پی ایم کے ساتھ اتحاد پر فیصلہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کریں گی: رنجن چودھری

کلکتہ، نئی دہلی ۔ مغربی بنگال کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے نئی دہلی میں پارٹی قیادت سے ملاقات کرنے کے بعد کہا ہے کہ سی پی ایم اور کانگریس کے درمیان اتحاد پرفیصلہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کریں گی ۔

Feb 02, 2016 09:16 AM IST | Updated on: Feb 02, 2016 09:20 AM IST

کلکتہ، نئی دہلی ۔ مغربی بنگال کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے نئی دہلی میں پارٹی قیادت سے ملاقات کرنے کے بعد کہا ہے کہ سی پی ایم اور کانگریس کے درمیان اتحاد پرفیصلہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کریں گی ۔ مغربی بنگال کانگریس کے ایک وفد نے کل نئی دہلی میں پارٹی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی سے ملاقات کرکے ریاست کی سیاسی صورتحا ل پر تبادلہ خیال کیا ۔پارٹی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مغربی بنگال کانگریس کے صدرادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ بنگال کانگریس کے وفد نے  راہل گاندھی سے ملاقات کرکے ریاست کی صورتحال سے آگا ہ کیا ۔اور انہوں نے پوری توجہ کے ساتھ ہماری بات سنی اور یقین دلایا کہ وہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سامنے پوری بات رکھیں گے اور پارٹی صدر سونیا گاندھی فیصلہ کریں گی ۔

خیال رہے کہ کانگریس اور سی پی ایم کے درمیان اتحاد کی چر چا کافی دنوں سے چل رہی ہے ۔بنگال کانگریس کے بیشتر لیڈران ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت کو بے دخل کرنے کیلئے سی پی ایم کے ساتھ اتحاد کرنے کے حق میں ہیں ۔دوسری جانب سی پی ایم کے لیڈران بھی کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کے حق میں ہیں ۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی سے ملاقات میں ریاستی صدر و بہرام پور سے ممبر پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری، ممبر پارلیمنٹ ابو ہاشم خان چودھری ، سابق ریاستی صدر مانس بھوئیاں ، پردیپ بھٹا چاریہ، عبدالمنان اور اوم پرکاش و دیگر لیڈران شامل تھے ۔راہل گاندھی کے ساتھ میٹنگ دو گھنٹے تک چلی ۔

سی پی ایم کے ساتھ اتحاد پر فیصلہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کریں گی: رنجن چودھری

Loading...

Loading...