کانگریس صدر راہل گاندھی کا مودی حکومت پر نشانہ ، کہا : صرف چند منتخب صنعت کاروں کیلئے کر رہی ہے کام– News18 Urdu

کانگریس صدر راہل گاندھی کا مودی حکومت پر نشانہ ، کہا : صرف چند منتخب صنعت کاروں کیلئے کر رہی ہے کام

کانگریس کے صدر اور امیٹھی سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی حکومت کچھ منتخب صنعت کاروں کے لئے کام کررہی ہے

Jan 15, 2018 08:58 PM IST | Updated on: Jan 15, 2018 08:58 PM IST

رائے بریلی : کانگریس کے صدر اور امیٹھی سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی حکومت کچھ منتخب صنعت کاروں کے لئے کام کررہی ہے جبکہ کسان پریشان ہیں اور ان کا کوئی سننے والا نہیں ہے۔ کانگریس صدر بننے کے بعد پہلی بار اپنے پارلیمانی حلقے امیٹھی پہنچے مسٹر گاندھی نے سیلون قصبےمیں عوامی اجلاس میں کہا کہ مرکزی حکومت تنازع کھڑا کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کر رہی ہے۔ کسانوں کی زمین کو چھین کر کچھ منتخب صنعت کاروں کو دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحیح معنوں میں مودی حکومت دس ، پندرہ صنعت کاروں کی حکومت ہے جن کا کسانوں سے کوئی مطلب نہیں ہے۔

مسٹر گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو لمبی چوڑی بات کرنے کے سوا کوئی اور کام نہ کرنے کا الزام لگایا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں نے کسانوں اور نوجوانوں کو بیوقوف بنانے میں مہارت حاصل کی ہے۔ آلو کے کسانوں کے معاملہ اٹھاتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لئے مناسب قیمت دینے میں ریاستی حکومت مکمل طور پر ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیٹھی کے ساتھ مرکزی حکومت کا سوتیلا رویہ بہت دن تک چلنے والا نہیں ہے، اگر ان کی حکومت قائم ہوتے ہی فوڈ پارک ضرور بنے گا۔

کانگریس صدر راہل گاندھی کا مودی حکومت پر نشانہ ، کہا : صرف چند منتخب صنعت کاروں کیلئے کر رہی ہے کام

عوامی اجلاس سے خطاب کرنے کے بعد مسٹر گاندھی نگر پنچایت سیلون کی میٹنگ میں شامل ہوئے ۔ میٹنگ کے دوران جب مردم شماری 2011 کی بنیاد پر بجٹ فراہم کئے جانے پرمسٹر گاندھی نے کہا کہ موجودہ مردم شماری کے مطابق بجٹ مہیا کرانے کے بارے میں وہ ریاستی حکومت سے بات کریں گے۔ اس سے پہلے موھن لال گنج ، نگوہا، بچھراؤں ، ہرچند پور اور رائے بریلی کے شہر میں راہل گاندھی کا زبردست خیرمقدم ہوا۔ رائے بریلی کی سرحد چوروا میں واقع مشہور ہنومان مندر کا درشن بھی کیا۔

بورڈ کے اجلاس کے بعد، راہل گاندھی نے امیٹھی کے لئے روانہ ہوگئے ۔ راہل گاندھی کا استقبال کرنے والوں میں ایم پی پرمود تیواری، ایم ایل سی دینش پرتاپ سنگھ، ڈسٹرکٹ صدر وی کے شکلا، سعیدالحسن سمیت ہزاروں کارکن موجود تھے۔

Loading...

Loading...