راہل گاندھی نےعوام کےفیصلےکا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا-خوداعتمادی نہ کھوئیں کارکنان– News18 Urdu

راہل گاندھی نےعوام کےفیصلےکا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا-خوداعتمادی نہ کھوئیں کارکنان

راہل گاندھی نے کہا کہ ہماری نظریاتی لڑائی ہے۔ ایک مودی کی سوچ ہےاوردوسری کانگریس پارٹی کی سوچ ہے۔ دو الگ وژن ہے، مگرہمیں ماننا پڑے گا کہ اس انتخابات میں نریندرمودی اوربی جے پی فتحیاب ہیں۔

May 23, 2019 11:51 PM IST | Updated on: May 23, 2019 11:51 PM IST

نئی دہلی: کانگریس صدرراہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی کو لوک سبھا انتخابات میں جیت کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے فیصلےکا وہ خیرمقدم کرتے ہیں اورنظریہ کی جولڑائی انہوں نے شروع کی ہے وہ آگے بھی جاری رہے گی۔  راہل گاندھی نےجمعرات کو یہاں کانگریس ہیڈ کوارٹرمیں منعقدہ پریس کانفرنس میں پارٹی کارکنوں سےاس شکست سے مایوس نہیں ہونے اورحوصلہ قائم رکھنے کی صلاح دی اورکہا کہ  نظریاتی لڑائی جاری رہے گی۔

راہل گاندھی نے کہا کہ عوام مالک ہے اوراس نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔ اس کےلئے میں سب سے پہلے جیت کے لئے نریندرمودی اوربھارتیہ جنتا پارٹی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ کانگریس کارکنوں اورامیدوارپورا دم لگا کر لڑے ہیں۔ ہماری نظریاتی لڑائی ہے۔ ایک مودی کی سوچ ہےاوردوسری کانگریس پارٹی کی سوچ ہے۔ دو الگ وژن ہے، مگرہمیں ماننا پڑے گا کہ اس انتخابات میں نریندرمودی اوربی جے پی فتحیاب ہیں۔ میں اس جیت کےلئےانہیں بہت بہت مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

راہل گاندھی نےعوام کےفیصلےکا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا-خوداعتمادی نہ کھوئیں کارکنان

راہل گاندھی نے وزیراعظم مودی کومبارکباد پیش کی۔

Loading...

اس سے قبل لوک سبھا انتخابات 2019 میں ملی ہار کے بعد کانگریس کے قومی صدرراہل گاندھی نے یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کے سامنے صدرکےعہدہ سےاستعفی کی پیشکش کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق راہل گاندھی کے استعفی کی بات پر سونیا گاندھی اوردیگر سینئرلیڈروں نے انہیں سمجھایا کہ ایسی بات پارٹی فورم میں رکھنی چاہئے۔ ماں اور پارٹی کے سینئرلیڈروں کےسمجھانے کے بعد راہل گاندھی رکے۔ ذرائع کے مطابق ایک ہفتہ میں کانگریس ایگزیکٹیوکمیٹی کی میٹنگ بلائی جائے گی، جس میں راہل استعفی کی پیشکش کریں گے۔

اس سے پہلے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے شکست کی ذمہ داری لی ۔ ساتھ ہی ساتھ راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کو جیت کی مبارکباد دی ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ عوام نے واضح طور پر اپنا فیصلہ سنادیا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی اور کہا کہ کانگریس نے سخت لڑائی لڑی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ان سے نظریہ کی لڑائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈروں اور کارکنان کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہم یہ لڑائی جیتیں گے ۔

Loading...