congress promises to reserve 33 percent posts for women in centar and will pass the bill first session of the 17th lok sabha– News18 Urdu

کانگریس کا وعدہ: الیکشن میں جیت ملنے پرمرکزمیں33 فیصدعہدہ خواتین کے لئے کریں گےمختص

سابق مرکزی وزیرپی چدمبرم نے بتایا کہ راہل گاندھی نے مرکزی حکومت، مرکزی حکومت کی تنظیموں اورسی پی ایس یومیں خواتین کے لئے سبھی عہدوں کے لئے 33 فیصد ریزرویشن کا اعلان کیا ہے۔

Mar 13, 2019 05:48 PM IST | Updated on: Mar 13, 2019 05:52 PM IST

لوک سبھا الیکشن سے قبل خواتین رائے دہندگان کولبھانے کے لئے کانگریس نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ کانگریس صدرراہل گاندھی نے بدھ کواعلان کیا کہ اگران کی پارٹی اقتدارمیں آتی ہےتو وہ پارلیمنٹ اورریاستی اسمبلیوں میں خواتین کو33 فیصد سیٹیں کے لئے بل پاس کرائےگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت میں 33 فیصدعہدے بھی خواتین کے لئے مختص ہوں گے۔

کانگریس نے یہ اعلان مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے اس بیان کے بعد کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی فہرست میں 41 فیصد امیدوارخواتین ہیں۔ حال ہی میں اوڈیشہ کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک نے بھی بیجوجنتا دل (بی جے ڈی) کے ذریعہ لوک سبھا سیٹوں کی تقسیم میں خواتین کے لئے33 فیصد ریزرویشن کا اعلان کیا تھا۔

کانگریس کا وعدہ: الیکشن میں جیت ملنے پرمرکزمیں33 فیصدعہدہ خواتین کے لئے کریں گےمختص

راہل گاندھی چنئی میں طلبا کو خطاب کرتے ہوئے۔

سابق مرکزی وزیرپی چدمبرم نے بتایا کہ راہل گاندھی نے مرکزی حکومت، مرکزی حکومت کی تنظیموں اورسی پی ایس یومیں خواتین کے لئے سبھی عہدوں کے لئے 33 فیصد ریزرویشن کا اعلان کیا ہے۔

چنئی کے ایک کالج میں خواتین کی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ انہیں لیڈرکے طورپرزیادہ خواتین نظرنہیں آتیں۔ خواتین کومردوں سے زیادہ تیزطراربتاتے ہوئےانہوں نےکہا 'ہندوستان میں تب تک خواتین اقتدارمیں نہیں آسکتیں جب تک خواتین کے تئیں رویے میں تبدیلی نہیں آتی"۔

کانگریس صدرراہل گاندھی نے مزید کہا "اگرشمالی ہندوستان کے اترپردیش اوربہارریاستوں میں جائیں گےتوآپ یہ دیکھ کرحیران ہوجائیں گے کہ وہاں خواتین کے ساتھ کیسا برتاوکیا جاتا ہے۔ مجھےلگتا ہےکہ خواتین کےساتھ کیسا سلوک کیا جانا چاہئے، تامل ناڈواس کی قیادت کرتا ہے۔ تاہم یہاں بھی بہت کچھ ایسا ہے جوکیا جانا باقی ہے"۔