congress rjd announce seat sharing grand alliance for 2019 lok sabha election– News18 Urdu

عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم فائنل، آرجے ڈی 20 اورکانگریس 9 سیٹوں پراتاریں گی امیدوار

نوادا سے اسمبلی سیٹ پر ہم کے دھیریندرکمارسنگھ عرف منا اور ڈیہری سے آرجےڈی امیدوارمحمد فیروزامیدوارہوں گے۔ شرد یادوآرجے ڈی کے ٹکٹ امیدوارہوں گے۔

Mar 22, 2019 05:39 PM IST | Updated on: Mar 22, 2019 05:40 PM IST

بہارمیں پہلے دو مرحلوں کے لئے عظیم اتھاد کے درمیان سیٹ شیئرنگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس کے تحت راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) 20، کانگریس 9، راشٹریہ لوک سمتا پارٹی 5، ہندوستانی عوام مورچہ کوتین، وی آئی پی کو3 سیٹیں ملی ہیں۔ آرجے ڈی کے کوٹے سے بھاکپامالے ایک سیٹ پرالیکشن لڑیں گی۔

وہیں پہلے مرحلے کی چارسیٹوں پرامیدواروں کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ اس کے تحت پہلے فیزکی گیا اوراورنگ آباد کی سیٹ ہندوستانی عوام مورچہ کے کھاتے میں گئی ہے جبکہ جمئی سیٹ آرایل ایس پی اورنوادا آرجے ڈی کے کھاتے میں گئی ہے۔

عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم فائنل، آرجے ڈی 20 اورکانگریس 9 سیٹوں پراتاریں گی امیدوار

بہارمیں عظیم اتحاد نے سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کردیا۔

Loading...

پٹنہ کے موریہ ہوٹل میں ہوئی پریس کانفرنس میں پہلے مرحلے کے امیدواروں کا بھی اعلان کیا گیا۔ اس میں گیا سے ہم کے جیتن رام مانجھی، نوادا سے آرجے ڈی سے وبھا دیوی، جمئی سے آرایل ایس پی کے بھودیو چودھری، اورنگ آباد سے ہم کے اوپیندر پرساد امیدوارہوں گے۔ وہیں نوادا سے اسمبلی سیٹ پرہم کے دھیریندرکمارسنہا عرف منا اورڈیہری سے آرجے ڈی کے محمد فیروزامیدوارہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آرجے ڈی ترجمان منوج جھا نے اطلاع دی کہ شرد یادو آرجے ڈی کے انتخابی نشان پرمدھے پورہ سیٹ سے امیدوارہوں گے۔ بعد میں ان کی پارٹی کا انضمام آرجے ڈی میں کرلیا جائے گا۔ اس سے قبل عظیم اتحاد میں شامل جماعتوں کےسینئرلیڈر سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پرپہنچے، جہاں سے وہ ایک ساتھ ہوٹل موریہ پہنچے۔ ان میں ہم سربراہ اورسابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی، آرایل ایس پی سربراہ اوپیندرکشواہا، کانگریس ریاستی صدرمدن موہن جھا، وی آئی پی سربراہ مکیش سہنی شامل تھے۔

Loading...