congress senior leader shakeel ahmad will contest from madhubani lok sabha seat in 2019 lok sabha election– News18 Urdu

عظیم اتحاد کے بعد کانگریس میں زبردست بغاوت، سینئرلیڈرشکیل احمد سمیت ان لیڈروں کا بغاوت کا اشارہ

عظیم اتحاد میں سیٹ شیئرنگ کا اعلان ہونے کے بعد سے آرجے ڈی اورکانگریس میں بغاوت کی آواز مسلسل تیزہورہی ہے اورلیڈروں کے بیانات بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ 

Mar 30, 2019 12:20 PM IST | Updated on: Mar 30, 2019 12:20 PM IST

عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم کا اعلان ہونےکے بعد سے راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) اورکانگریس میں بغاوت کی آواز مسلسل تیزہوتی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے رویے سے ناراض کانگریس کے سینئرلیڈرشکیل احمد مدھوبنی سے آزاد امیدوارکےطورپر لوک سبھا الیکشن لڑسکتے ہیں۔ انہوں نے اس کے اشارے بھی دے دیئے ہیں۔

وہیں دوسری جانب حال ہی میں کانگریس میں شامل ہوئیں لولی آنند نے شیوہر سیٹ آرجے ڈی کے کھاتے میں جانے پرباغیانہ تیوراختیارکرلیا ہے۔ جمعہ (29 مارچ) کوانہوں نے کہا کہ وہ اس لوک سبھا سیٹ سے آزاد امیدوار کے طورپرالیکشن لڑیں گی۔ کانگریس لیڈر لولی آنند نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شیوہرلوک سبھا سیٹ پیسے کے دم پرخریدی گئی ہے۔ انہوں نے واضح طورپرکہا کہ وہ شیوہرسے آزاد امیدوارکےطورپرالیکشن میدان میں اترکروہاں کے عوام کا احترام کریں گی۔

عظیم اتحاد کے بعد کانگریس میں زبردست بغاوت، سینئرلیڈرشکیل احمد سمیت ان لیڈروں کا بغاوت کا اشارہ

کانگریس کے سینئر لیڈر شکیل احمد: تصویر: نیوز 18

Loading...

لولی آنند نے اپنی دعویداری کی حمایت میں کہا کہ ان کے شوہر آنند موہن شیوہر سے دو باررکن پارلیمنٹ رہے ہیں اورصرف کچھ ووٹ سے ان کی ہارہوئی تھی۔ شیوہرکےعوام طے کریں گےکہ پیسے سے خریدنے والےکوووٹ دیں یا جو وہاں زمین سے جڑا ہوا ہے، اس کے حق میں ووٹنگ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ سیٹ آرجے ڈی کے حصے میں چلی گئی ہے، ایسے میں وہ دو دن بعد کارکنان کی میٹنگ بلاکرالیکشن لڑنے کی حکمت عملی تیار کریں گی۔ لولی آنند نے کہا کہ ہم لوگ چاہتے ہیں کہ اعلیٰ کمان اس معاملے کولے کرٹھوس قدم اٹھائے اورسبھی 40 سیٹ پر امیدواروں کا اعلان کرے۔

بہارکانگریس انتخابی تشہیرکی فہرست میں شامل چیتن آنند نے بھی نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے لولی آنند کی باتوں کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شیوہرسیٹ آرجے ڈی کے حصے میں جانے سے عوام میں کافی ناراضگی ہے۔ اس کا اثرپورے بہارمیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قومی پارٹی ہوکر بھی اس نے علاقائی جماعتوں کے ساتھ بہارمیں سمجھوتہ کرلیا ہے۔

Loading...