روشن بیگ کے خلاف کانگریس کی کارروائی، پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں معطل– News18 Urdu

روشن بیگ کے خلاف کانگریس کی کارروائی، پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں معطل

آل انڈیا کانگریس کمیٹی سے منظوری ملنے کے بعد کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے یہ کارروائی کی گئی ہے۔

Jun 19, 2019 12:10 AM IST | Updated on: Jun 19, 2019 12:11 AM IST

کرناٹک کے سابق ریاستی وزیر آرروشن بیگ کے خلاف کانگریس نے کارروائی کی ہے۔ انہیں پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔ روشن بیگ نے کانگریس کے ریاستی لیڈروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی سے منظوری ملنے کے بعد کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے۔

اس سے قبل ریاستی کانگریس کے ذرائع کے مطابق روشن بیگ نے وینوگوپال کومسخرہ اور سدا رامیا کومتکبرقراردیا تھا۔ جس پرانہیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی گئی ہے۔ تاہم روشن بیگ نے وجہ بتاونوٹس کونظراندازکرتے ہوئے اس کاجواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کانگریس کے لیڈران اپنی نکتہ چینی تیزکرتے ہوئے دیگر لیڈران کوبھی نشانہ بنارہے ہیں۔ روشن بیگ نے صدرپردیش کانگریس دنیش گنڈوراؤکو فلاپ ہیروقراردیا۔

روشن بیگ کے خلاف کانگریس کی کارروائی، پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں معطل

آر روشن بیگ کو کانگریس سے معطل کردیا گیا ہے۔

Loading...

روشن بیگ  نے اس سے قبل کہا تھا کہ ریاست میں مسلمانوں اورکرسچن کو پارٹی نے نظرانداز کیا جس کی وجہ سے وہ پریشان ہیں انہیں استعمال کیا گیا۔ ریاستی کانگریس کمیٹی نے روشن بیگ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا اورایک جواب داخل کرنے کیلئے ایک ہفتہ کا وقت دیا تھا۔ وہیں کانگریس لیڈر یوٹی خان نے روشن بیگ کے بیان بازی پرتشویش کا اظہارکیا تھا کہ روشن بیگ کے بیان سے کانگریس پارٹی اتفاق نہیں کرتی ہے۔ کیوں کہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سی وینو گوپال کی قیادت میں اچھا کام کررہی ہے۔

IMG-20190618-WA0141

Loading...