منی پور کے بلدیاتی انتخابات میں کانگریس نے 108 سیٹیں جیتی– News18 Urdu

منی پور کے بلدیاتی انتخابات میں کانگریس نے 108 سیٹیں جیتی

امپھال۔ منی پور میں 11 جنوری کو ہوئے بلدیہ اور نگر پنچایت انتخابات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانگریس نے 278 میں سے 108 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔

Jan 17, 2016 04:20 PM IST | Updated on: Jan 17, 2016 04:20 PM IST

امپھال۔ منی پور میں 11 جنوری کو ہوئے بلدیہ اور نگر پنچایت انتخابات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانگریس نے 278 میں سے 108 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔ ریاست کے چار اضلاع امپھال ویسٹ، تھوبل، امپھال ایسٹ اور وشنو پورمیں 18 میونسپل کونسلوں اور آٹھ نگر پنچایتوں میں 278 کونسلر اور 586 نگر پنچایت ارکان کے انتخاب کے لئے پولنگ ہوئی تھی۔

دیر ہفتہ اعلان کردہ نتائج میں کانگریس نے 108، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 62، کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) نے دو، لوک جن شکتی پارٹی نے چار اور آزاد امیدواروں نے 102 نشستیں جیتیں۔ 279 میں سے ایک سیٹ کے لئے کوئی نامزدگی داخل نہیں کی گئی تھی۔

منی پور کے بلدیاتی انتخابات میں کانگریس نے 108 سیٹیں جیتی

Loading...

نتائج کے اعلان کے دوران منی پور کے نائب وزیر اعلی گئی کھنگم اور بی جے پی ریاستی یونٹ کے صدر تھووناوجم چاوبا ان انتخابات میں اپنی جماعتوں کی جیت کا دعوی کرتے رہے۔

گئی کھنگم نے کہا، 'کانگریس نے زیادہ تر آزاد امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا اور جیتے ہوئے آزاد امیدوار کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔

Loading...