شاهكوٹ کی جیت ہماری حکومت کی پالیسیوں کی جیت ہے: امریندر سنگھ– News18 Urdu

شاهكوٹ کی جیت ہماری حکومت کی پالیسیوں کی جیت ہے: امریندر سنگھ

چنڈی گڑھ ۔ پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے شاهكوٹ اسمبلی سیٹ پر کانگریس کی جیت کو اپنی حکومت کی پالیسیوں کی جیت اور شرومنی اکالی دل کی منفی اور اشتعال انگیز سیاست کی شکست قرار دیا ہے۔

May 31, 2018 05:36 PM IST | Updated on: May 31, 2018 05:36 PM IST

چنڈی گڑھ ۔ پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے شاهكوٹ اسمبلی سیٹ پر کانگریس کی جیت کو اپنی حکومت کی پالیسیوں کی جیت اور شرومنی اکالی دل کی منفی اور اشتعال انگیز سیاست کی شکست قرار دیا ہے۔ ضمنی انتخاب کے نتائج کے بعد یہاں جاری بیان میں کیپٹن امریندر نے کہا کہ عام آدمی پارٹی بھی مکمل طور سے ختم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاهكوٹ کے باشندوں نے مثبت تبدیلی اور ترقی کے لئے ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسي كے ساتھ ایوان میں کانگریس کی دو تہائی اکثریت ہو گئی ہے اور اب ان کی حکومت پنجاب کے باشندوں کے مفاد میں کوئی بھی قانون لا سکتی ہے اور اپوزیشن اس راہ میں رکاوٹیں نہیں ڈال سکے گا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ شرومنی اکالی دل کی مسلسل ہار یہ عکاسی کرتی ہے کہ پارٹی لوگوں کا اعتماد کھو چکی ہے اور لوگ ایس اے ڈی -بی جے پی کے دس سال کے اقتدار کے دوران ظلم و استحصال کو نہ تو بھولنے کے لئے تیار ہیں اور نہ معاف کرنے کے لئے۔ انہوں نے کہا کہ سکھبیر سنگھ بادل اور وکرم مجیٹھیا انتخابی مہم کے دوران مسلسل شاهكوٹ میں پڑے رہے اس کے باوجود لوگوں نے ایس اے ڈی کو شکست دی۔

شاهكوٹ کی جیت ہماری حکومت کی پالیسیوں کی جیت ہے: امریندر سنگھ

پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ: فائل فوٹو۔

کیپٹن امریندر نے یہ بھی دعوی کیا کہ ملک بھر میں ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا برا حال رہا ہے اور یہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے لئے لوگوں کے رجحانات کا اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پھرسے حکومت نہیں بنا پائیں گے بلکہ کانگریس حکومت بنائے گی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ موجودہ رجحانات یہ دکھا رہے ہیں کہ مودی سے لوگوں کا اعتماد اٹھ چکا ہے۔

Loading...

Loading...