بارہمولہ میں دہشت گردوں کے پوشیدہ ہونے کی خبر، سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کوگھیرا– News18 Urdu

بارہمولہ میں دہشت گردوں کے پوشیدہ ہونے کی خبر، سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کوگھیرا

اس سے قبل پلوامہ کے شوپیاں میں الگ الگ مقامات پرہوئی مڈبھیڑ سے سیکورٹی اہلکاروں نے جیش کے 6 دہشت گردوں سے مارگرایا تھا۔

May 17, 2019 07:56 AM IST | Updated on: May 17, 2019 08:00 AM IST

جموں وکشمیرکےبارہمولہ میں دہشت گردوں کے پوشیدہ ہونے کی خبرہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے پورےعلاقےکوگھیررکھا ہےاورسرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ ابھی تک اس بات کی اطلاع حاصل نہیں ہوسکی ہےکہ علاقے میں کتنے دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے پلوامہ کے شوپیاں میں الگ الگ مقامات پرہوئی مڈبھیڑمیں سیکورٹی اہلکاروں نے جیش محمد کے 6 دہشت گردوں کو مارگرایا تھا۔

اس مڈبھیڑمیں ایک جوان شہید ہوگیا تھا جبکہ ایک سنگین طورپرزخمی بتایا جارہا ہے۔ مڈبھیڑ میں رئیس ڈارنام کے شہری کی بھی موت ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیرکے بارہمولہ میں کچھ دہشت گردانہ سرگرمیاں دکھائی دی ہے۔ خبرہےکہ بارہمولہ سیکٹرکےایک گھرمیں کچھ دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرسیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کوگھیرلیا ہے اورسرچ آپریشن تیزکردیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی دہشت گرد کے ملنے کی اطلاع نہیں ہے۔

بارہمولہ میں دہشت گردوں کے پوشیدہ ہونے کی خبر، سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کوگھیرا

بارہمولہ میں دہشت گردوں کے پوشیدہ ہونے کی خبر، سیکورٹی اہلکاروں نےعلاقےکوگھیرا۔

Loading...

غورطلب ہے کہ پلوامہ اورشوپیاں میں جمعرات کودہشت گردوں اورسیکورٹی اہلکاروں کی مڈبھیڑمیں 6 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پلوامہ میں جیش محمد کے تین دہشت گرد نصیرپنڈت، عمرامیراورخالد مارے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ خالد جیش کا کمانڈرتھا اورپاکستان میں رہتا تھا۔ اسی طرح شوپیاں میں بھی سیکورٹی اہلکاروں نے تین دہشت گردوں کومارگرایا۔

مڈبھیڑکی جگہ سے بھاری مقدارمیں گولہ بارود اورقابل اعتراض اشیا برآمد ہوئی ہیں۔ مڈبھیڑ کےدوران جب سیکورٹی اہلکارعام شہریوں کونکال رہے تھے، تبھی دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس میں سندیپ نام کا جوان شہید ہوگیا۔ سندیپ ہریانہ کا رہنے والا تھا۔

Loading...