کشی نگر حادثہ : کامران اور فرحان دو بھائیوں کا ایک ساتھ اٹھا جنازہ ، سوگوارہوےلوگ– News18 Urdu

کشی نگر حادثہ : کامران اور فرحان دو بھائیوں کا ایک ساتھ اٹھا جنازہ ، سوگوارہوےلوگ

کشی نگر میں اسکولی وین حادثہ کتنا دل دہلانے والا تھا جس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ، کچھ خاندانوں کے آنگن میں کھیلنے کے لئے بچے ہی نہیں بچے۔

Apr 27, 2018 08:05 PM IST | Updated on: Apr 27, 2018 08:05 PM IST

کشی نگر میں اسکولی وین حادثہ کتنا دل دہلانے والا تھا جس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ، کچھ خاندانوں کے آنگن میں کھیلنے کے لئے بچے ہی نہیں بچے۔ وشونپورا تھانے کے پڑرون مڈورہی کے باشندہ حیدر کے گھر میں دو بیٹے تھے ، کامران اور فرحان ۔جمعرات کو دودہی کراسنگ حادثہ سے دونوں بھائیوں کی موت ہو گئی ہے۔ ہفتہ کےروز جب دونوں کا جنازہ ایک ساتھ اٹھا تو دیکھنے والے بھی رو پڑے۔

واضح رہے کہ والد حیدر دوبئی میں کام کرتے ہیں۔ بچوں کی موت کی خبر پر آج گاوں پہونچے، والد نے بیٹوں کے جنازہ کو کندھا دیتے وقت خود کو روک نہیں سکے اوران کی آنکھو ں سے آنسو وں کی شکل میں درد چھلک ہی گیا ۔ گھر میں صرف دو ہی لال تھے۔ ایک جھٹکہ میں پورا ہنستا کھیلتا خاندان برباد ہو گیا۔

کشی نگر حادثہ : کامران اور فرحان دو بھائیوں کا ایک ساتھ اٹھا جنازہ ، سوگوارہوےلوگ

ماں کا رو رو کر بورا حال ہے۔ آس۔پڑوس میں ماتم چھایہ ہوا ہے۔ ماں کا صرف یہیں کہنا ہے ، کہ میرے بیٹوں کا کیا قصور تھا۔یہ کہہ کر وہ بار بار بیہوش ہو رہی ہے۔ حادثہ میں مارے گئے بچوں کی کیا غلطی تھی۔یہ سوال ہر شخص پوچھ رہا ہے۔

جیسے ہی کامران اور فرحان کا جنازہ اٹھا ایک بار پھر چیخ پکار مچ گئی۔ موقع پر موجود سیکڑوں لوگ ایک دوسرے کو تسلی دے رہے تھے۔ سپرد خاک کے درمیان بھی ماحول میں ماتم چھایا رہا۔

Loading...