متنازع بیان کی ملی سزا ، ہارک پانڈیا اور کے ایل راہل جانچ پوری ہونے تک معطل ، آسٹریلیا سے بھی لوٹیں گے

کافی ود کرن میں متنازع بیان دینے کی وجہ سے کرکٹر ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کو جانچ پوری ہونے تک معطل کردیا گیا ہے ۔ اس بات کی معلومات سی او اے کے چیف ونود رائے نے دی ۔

Jan 11, 2019 05:19 PM IST | Updated on: Jan 11, 2019 07:15 PM IST

کافی ود کرن میں متنازع بیان دینے کی وجہ سے کرکٹر ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کو جانچ پوری ہونے تک معطل کردیا گیا ہے ۔ اس بات کی معلومات سی او اے کے چیف ونود رائے نے دی ۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ دونوں کھلاڑی آسٹریلیا دورے سے بھی واپس آجائیں گے ۔ بتادیں کہ ہاردک نے ایک ٹی وی شو میں خواتین کو لے کر قابل اعتراض باتیں کہی تھیں ۔ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ بی سی سی آئی کی جانچ پوری ہونے میں 15 دن لگ سکتے ہیں ۔

ادھر کپتان وراٹ کوہلی نے پلہ جھاڑتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم انڈیا دونوں  کھلاڑیوں کے ٹی وی شو کے دوران خواتین سے متعلق نامناسب تبصرہ کی حمایت نہیں کرتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس تنازع سے ڈریسنگ روم کا ماحول متاثر نہیں ہوگا۔

متنازع بیان کی ملی سزا ، ہارک پانڈیا اور کے ایل راہل جانچ پوری ہونے تک معطل ، آسٹریلیا سے بھی لوٹیں گے

شو کے دوران ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل

کوہلی نے کہا کہ میں یقینی طور پر کہہ سکتا ہوں کہ ٹیم انڈیا اور ذمہ دار کرکٹروں کے طور پر ہم اس طرح کے نظریے کی حمایت نہیں کرتے ، جو پوری طرح سے ذاتی نظریہ ہے ۔ دونوں کھلاڑیوں نے محسوس کیا ہے کہ کیا غلط ہوا اور وہ اس کے لیول کو سمجھتے ہیں ۔

Loading...

Loading...