پانڈیا- راہل پر بھڑکے ہربھجن، جم کر سنائی کھری کھوٹی

قابلِ اعتراض تبصرہ کے لئے ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کی جمعہ کے روز سخت مخالفت کی اور کہا کہ انہوں نے کرکٹروں کی ساکھ کو داو پر لگا دیا

Jan 11, 2019 10:52 PM IST | Updated on: Jan 11, 2019 11:37 PM IST

آف اسپینر ہربھجن سنگھ نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران خواتین کو لےکر کئے گئے قابلِ اعتراض تبصرہ کے لئے ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل کی جمعہ کے روز سخت مخالفت کی اور کہا کہ انہوں نے کرکٹروں کی ساکھ کو داو پر لگا دیا۔

ہربھجن سنگھر نے ’انڈیا ٹوڈے سے کہا، ’’ ہم یہاں تک کہ اپنے دوستوں کے ساتھ اس طرح کی باتیں نہیں کرتے اور وہ ٹیلی ویژن پر ایسی باتیں کر رہے تھے۔ اب لوگ سوچ سکتے ہیں کہ کیا ہربھجن سنگھ ایسے ہی تھے، کیا انل کمبلے ایسے ہی تھے اور سچن تندلکر....‘۔

پانڈیا- راہل پر بھڑکے ہربھجن، جم کر سنائی کھری کھوٹی

شو کے دوران ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہل

وہیں اس معاملہ پر کوہلی نے کہا کہ میں یقینی طور پر کہہ سکتا ہوں کہ ٹیم انڈیا اور ذمہ دار کرکٹروں کے طور پر ہم اس طرح کے نظریے کی حمایت نہیں کرتے ، جو پوری طرح سے ذاتی نظریہ ہے ۔ دونوں کھلاڑیوں نے محسوس کیا ہے کہ کیا غلط ہوا اور وہ اس کے لیول کو سمجھتے ہیں ۔

غور طلب ہے کہ ٹی وی شو کافی ودھ کرن میں ہاردک پانڈیا نے کئی خواتین کے ساتھ تعلقات بنانے کی بات کا اعتراف کیا تھا اوربتایا تھا کہ اس کولے کروہ اپنے والدین سے کتنےاوپن ہیں بتا دیں کہ کے ایل راہل جوہاردک پانڈیا کے ساتھ اس شومیں موجود تھے۔

Loading...

Loading...