cricket india vs australia 1st test marcus harriss mother and father in tears when he scored his first run for australia ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بلے بازی کرنے اترا یہ آسٹریلیائی کھلاڑی تو رونے لگے اس کے والدین ، جانیں وجہ – News18 Urdu

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بلے بازی کرنے اترا یہ آسٹریلیائی کھلاڑی تو رونے لگے اس کے والدین ، جانیں وجہ

بائیں ہاتھ کے ہیرس پہلے اوور میں ایرون فنچ کے آوٹ ہونے کے بعد بلے بازی کرنے کیلئے آئے ۔ اس دوران ان کے والدین بھی میدان پر موجود تھے اور جب انہوں نے پہلا رن بنایا تو ان کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلک پڑے ۔

Dec 07, 2018 01:26 PM IST | Updated on: Dec 07, 2018 01:26 PM IST

ہندوستان کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے ساتھ آسٹریلیا کے بلے باز مارکس ہیرس اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کررہے ہیں ۔ بائیں ہاتھ کے ہیرس پہلے اوور میں ایرون فنچ کے آوٹ ہونے کے بعد بلے بازی کرنے کیلئے آئے ۔ اس دوران ان کے والدین بھی میدان پر موجود تھے اور جب انہوں نے پہلا رن بنایا تو ان کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلک پڑے ۔

ہیرس نے حال ہی میں شیفیلڈ شیلڈ میں غضب کی بلے بازی کی تھی ، جس کے پیش نظر انہیں ڈیبیو کا موقع دیا گیا ۔ بہر حال ہیرس نے کافی دیر تک کریز پر پاوں جمائے رکھنے کی کوشش کی ، لیکن آر اشون کی ایک گیند کو وہ پڑھ نہیں سکے اور اپنا وکٹ کھو بیٹھے ۔ ہیرس نے 57 گیندوں پر 26 رن بنائے۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بلے بازی کرنے اترا یہ آسٹریلیائی کھلاڑی تو رونے لگے اس کے والدین ، جانیں وجہ

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بلے بازی کرنے اترا یہ آسٹریلیائی کھلاڑی تو رونے لگے اس کے والدین ، جانیں وجہ

اس سے پہلے ٹیم انڈیا کو 250 رن پر سمیٹنے کے بعد آسٹریلیائی ٹیم بلے بازی کیلئے میدان پر اتری ۔ آسٹریلیا نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 7 وکٹ پر 191 رن بنالئے ہیں اور اب وہ ٹیم انڈیا سے 59 رن پیچھے ہے۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بمبرا نے پھینکی سب سے تیز گیند ، رفتار سن کر کھڑے ہوجائیں  گے آپ کے کان

 

Loading...