محمد سمیع اور حسین جہاں تنازع : حسین نے کہا شمی کی عمر غلط ہے، پیش کئے دستاویز ات– News18 Urdu

محمد سمیع اور حسین جہاں تنازع : حسین نے کہا شمی کی عمر غلط ہے، پیش کئے دستاویز ات

ہندوستانی تیز گیند محمد شمی اور ان کی اہلیہ کے مابین جاری گھریلو جھگڑہ ختم ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔ روز ہی کچھ نہ کچھ سننے کو ملتا رہتا ہے۔ اس بار حسین جہاں نے شمی کی عمر کے سلسلے میں کچھ سرکاری دستاویزات پیش کرکے نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔

Apr 28, 2018 10:04 PM IST | Updated on: Apr 28, 2018 10:11 PM IST

کولکات ۔ ہندوستانی تیز گیند محمد شمی اور ان کی اہلیہ کے مابین جاری گھریلو جھگڑہ ختم ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔ روز ہی کچھ نہ کچھ سننے کو ملتا رہتا ہے۔ اس بار حسین جہاں نے شمی کی عمر کے سلسلے میں کچھ سرکاری دستاویزات پیش کرکے نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔

ہندوستانی کرکٹر شمی کے جنوبی افریقی دورے سے واپس آنے کے بعد سے ہی ان کا اور ان کی بیوی حسین کا گھریلو تنازع منظرعام پر آیا تھا جس میں حسین نے شمی پر عصمت دری، مختلف خواتین سے شمی کے تعلقات ہونے، میچ فکسنگ، جسمانی اذیت رسانی جیسے کئی سنگین الزام لگائے تھے۔

محمد سمیع اور حسین جہاں تنازع : حسین نے کہا شمی کی عمر غلط ہے، پیش کئے دستاویز ات

محمد شمی اور حسین جہاں :فائل فوٹو

حالانکہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے فکسنگ کے الزامات کی جانچ کے بعد شمی کو کلین چٹ دے دی جس کے بعد وہ اب آئی پی ایل کے 11 ویں ایڈیشن میں دلی ڈیئر ڈیولس کی ٹیم میں کھیل رہے ہیں۔ لیکن اس بار حسین نے پھر سے شمی پر سنگین الزام لگایا ہے جس میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ہندوستانی کرکٹر نے قومی ٹیم میں کھیلنے کے لئے اپنی عمر سے متعلق غلط دستاویز پیش کئے ہیں۔

حسین نے اپنے فیس بک پیج پر شمی کے ڈرائیونگ لائسنس کی فوٹو پوسٹ کی ہے جس میں شمی کی عمر کی تاریخ پیدائش 3 مئی 1982 لکھی ہوئی ہے۔ حالانکہ سرکاری طور پر شمی کا یوم پیدائش 1990 ہے۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی سرکاری ویب سائٹ پر شمی کے پروفائل میں ان کی تاریخ پیدائش 3 مئی 1990 ہے جس کے حساب سے تیز گیند باز کی موجودہ عمر 27 برس 237 دن ہے۔

Loading...

Loading...