cricket word cup 2019 pakistans win over new zealand have made semifinal race interesting snm ورلڈ کپ: پاکستان کی جیت نے سیمی فائنل کی لڑائی کو بنادیا ہے بیحد دلچسپ– News18 Urdu

ورلڈ کپ: پاکستان کی جیت نے سیمی فائنل کی لڑائی کو بنادیا ہے بیحد دلچسپ

Jun 27, 2019 08:43 AM IST | Updated on: Jun 27, 2019 10:03 AM IST

ایک پفتے پہلے پاکستان کا ورلڈ کپ میں سفر تقریبا ختم ہوتا نظر آرہا تھا لیک ساؤتھے افریقہ اور پھر نیوزی لیڈ کے خلاف جیت نے پاکستان کی سیمی فائنل کیلئے دعویداری مضبوط کر دی ہے۔ ادھر ہندستان اور نیوزی لینڈ کا آخری چار میچ میں پہنچنا تقریبا طے لگ رہا ہے۔ یعنی سییمی فائنل کیلئے ایک جگہ اب بھی خالی ہے۔ اس جگہ کیلئئ چار ٹیمیں فی الحال ریس میں ہے۔ یہ ہے انگلینڈ، بنگلہ دیش، پاکستان اور سری لنکا۔۔

بتادیں کہ 7 میں سے 6 جیت کے ساتھ آسٹریلیا کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ آسٹریلیا کے کھاتے میں فی الحال 12 پوائنٹ ہیں۔ انہیں ڈو میچ اور کھیلنا ہے یعنی وہ پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ سکتے ہیں۔۔

ورلڈ کپ: پاکستان کی جیت نے سیمی فائنل کی لڑائی کو بنادیا ہے بیحد دلچسپ

Loading...

پاکستان کے ہاتھوں ہار کے بعد بھی نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل میں پہنچنا تقریبا طے ہے۔ نیوزی لینڈ 7 میچوں میں 11 پوائنٹ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ صرف ایک اور جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔ ادھر ٹیم انڈیا کیلئے راستے آسان نظر آرہے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے کھاتے میں فی الحال 5 میچوں میں 9 پوائنٹس ہیں لیکن خاص بات یہ ہے کہ ہندستان کو 4 میچ ابھی اور کھیلنا ہے اور بھی کمزور ٹیموں کے خلاف۔۔

Loading...