ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کے والد کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال– News18 Urdu

ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کے والد کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کے والد توصیف احمد کا جمعرات دیر رات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ۔ توصیف امروہہ کے سہس پور علی نگر کے رہنے والے تھے ۔

Jan 27, 2017 08:54 AM IST | Updated on: Jan 27, 2017 08:56 AM IST

امروہہ : ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کے والد توصیف احمد کا جمعرات دیر رات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ۔ توصیف امروہہ کے سہس پور علی نگر کے رہنے والے تھے ۔

بتایا جا رہا ہے کہ جمعرات کو رات تقریبا ساڑھے 10 بجے توصیف کو دل کا دورہ پڑا ، لواحقین انہیں اسپتال لے جاتے ، اس سے پہلے ہی ان کی موت ہو گئی ۔

ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کے والد کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

Loading...

خیال رہے کہ سمیع کے والد گزشتہ چند دنوں سے بیمار چل رہے تھے ۔ ابھی حال ہی میں ان کا گروگرام میں آپریشن بھی ہوا تھا ، جس کی تصویر سمیع نے اپنے فیس بک پر پوسٹ کی تھی ۔

واضح رہے کہ سمیع اس وقت ٹیم انڈیا کے ساتھ کانپور میں ہیں اوراطلاع ملتے ہی وہ اپنے گھر کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

Loading...