ای وی ایم کی حفاظت میں تعینات سی آر پی ایف جوان کی موت– News18 Urdu

ای وی ایم کی حفاظت میں تعینات سی آر پی ایف جوان کی موت

پولس ذرائع نے بتایا کہ سی آر پی ایف 188 بٹالین سی کمپنی کے جوان ستیش کمار بستر لوک سبھا حلقہ میں 11 اپریل کوہوئے پہلےمرحلےکی ووٹنگ کےبعد سے ہی یہ جوان اسٹرانگ روم میں سلامتی ڈیوٹی پرتعینات تھا۔

May 23, 2019 12:07 AM IST | Updated on: May 23, 2019 12:07 AM IST

کونڈاگاؤں: لوک سبھا انتخابات کے بعد ہونے والی گنتی کے ٹھیک ایک دن پہلے چھتیس گڑھ کے کونڈا گاؤں میں اسٹرانگ روم کی حفاظت میں تعینات مرکزی ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک جوان کا دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

پولس ذرائع نے بتایا کہ سی آر پی ایف 188 بٹالین سی کمپنی کے جوان ستیش کمار بستر لوک سبھا حلقہ میں 11 اپریل کو ہوئے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد سے ہی یہ جوان اسٹرانگ روم میں سلامتی ڈیوٹی پر تعینات تھا۔

ای وی ایم کی حفاظت میں تعینات سی آر پی ایف جوان کی موت

ہلاک ہونے والے سی آرپی ایف جوان کی لاش لے جاتے ہوئے سیکورٹی اہلکار۔

ستیش نے صبح ڈیوٹی کرنے کے بعد ورزش وغیرہ بھی کیا اور اچانک اس کی طبیعت خراب ہوگئی۔ ڈیوٹی پر تعینات جوانوں نے ستیش کی طبیعت خراب ہوتے دیکھ کر فورا اسے اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

فی الحال جوان کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی لاش وشاکھاپٹنم میں ان کے آبائی گھر کے لئے روانہ کردی جائے گی۔

Loading...

Loading...