کشمیر: سی آر پی ایف جوان نے دیا خون تو بچی حاملہ خاتون۔ بچے کی جان، تصویر ہو رہی وائرل– News18 Urdu

کشمیر: سی آر پی ایف جوان نے دیا خون تو بچی حاملہ خاتون۔ بچے کی جان، تصویر ہو رہی وائرل

کشمیر میں اکثر خبریں پڑھنے اور دیکھنے میں آتی ہیں کہ ہنگامہ کے دوران سلامتی دستوں پر پتھربازی کی جاتی ہے۔ لیکن سی آر پی ایف کے ایک جوان نے یہاں سب کچھ بھلا کر پہلے انسانیت کا مذہب نبھایا۔

Apr 22, 2019 10:22 AM IST | Updated on: Apr 22, 2019 10:32 AM IST

ڈیوٹی کے ساتھ انسانیت کا مذہب نبھانے کی ایک بڑی مثال سینٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) کے جوان نے پیش کی ہے۔ وہ بھی کشمیر میں۔ یہاں اکثر خبریں پڑھنے اور دیکھنے میں آتی ہیں کہ ہنگامہ کے دوران سلامتی دستوں پر پتھربازی کی جاتی ہے۔ لیکن سی آر پی ایف کے ایک جوان نے سب کچھ بھلا کر پہلے انسانیت کا مذہب نبھایا۔

بچے کو جنم دینے کے لئے اسپتال پہنچی ایک حاملہ خاتون کی حالت اچانک بگڑ گئی۔ خاتون کی حالت کو دیکھ کر ڈاکٹروں نے فوری طور پر خون کی ضرورت بتائی۔ خاتون کے گھر والے خون کا انتظام کرنے میں مصروف ہو گئے۔ لیکن خاتون کی جان بچانے کے لئے ڈاکٹروں کو جلد از جلد خون کی ضرورت تھی۔

کشمیر: سی آر پی ایف جوان نے دیا خون تو بچی حاملہ خاتون۔ بچے کی جان، تصویر ہو رہی وائرل

خاتون کے بلڈ گروپ سے میچ کرتے ہوئے بلڈ گروپ والا سی آر پی ایف جوان گوہل شیلیس اسپتال پہنچ گیا

اسی دوران کسی طرح سے یہ بات علاقہ میں موجود سی آر پی ایف تک پہنچ گئی۔ خاتون کے بلڈ گروپ سے میچ کرتے ہوئے بلڈ گروپ والا سی آر پی ایف جوان گوہل شیلیس اسپتال پہنچ گیا۔ اس نے فورا ہی خون کا عطیہ کیا۔ خون خاتون کو چڑھایا گیا۔ خاتون کی حالت معمول پر آتے ہی اس نے ایک بچے کو جنم دیا۔

خون عطیہ کرنے والے جوان اور بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ جے این یو کی طالبہ ندھی اور انوپم کھیر نے بھی فوٹو کو شئیر کیا ہے۔ سی آر پی ایف کے مطابق، اب ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔ جلد ہی یہ خبر سوشل میڈیا پر چھا گئی۔ سی آر پی ایف نے بھی اپنے ٹوئٹر سے فوٹو شئیر کر دی ہے۔

ناصر حسین کی رپورٹ