بساڑا گاؤں کے لوگوں نے میڈیا کو کھدیڑا، گاڑیوں میں کی جم کر توڑ پھوڑ– News18 Urdu

بساڑا گاؤں کے لوگوں نے میڈیا کو کھدیڑا، گاڑیوں میں کی جم کر توڑ پھوڑ

دادری۔ دادری کے بساڑا گاؤں کو لے کر مسلسل ہو رہی سیاست اور روز بروز رہنماؤں کے آنے جانے اور بیان بازی کرنے سے مقامی لوگ ناراض ہیں اور اب اس کی مخالفت شروع ہو گئی ہے۔

Oct 03, 2015 03:26 PM IST | Updated on: Oct 03, 2015 03:27 PM IST

دادری۔ دادری کے بساڑا گاؤں کو لے کر مسلسل ہو رہی سیاست اور روز بروز رہنماؤں کے آنے جانے اور بیان بازی کرنے سے مقامی لوگ ناراض ہیں اور اب اس کی مخالفت شروع ہو گئی ہے۔ پولیس کی روک کے باوجود میڈیا گاؤں میں پہنچتا رہا۔ یہاں پر مقامی لوگوں نے میڈیا کی گاڑیوں کو نشانہ بنا کر توڑ پھوڑ کی۔ یہاں میڈیا کی کئی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ گاوں والوں کے نشانے پر سی این این-آئی بی این کی گاڑی بھی آئی۔

آپ کو بتا دیں کہ آج صبح سے ہی دادری کے بساڑا گاؤں میں مقامی لوگ میڈیا اور رہنماؤں کی بھیڑکی مخالفت کر رہے ہیں۔ صبح علاقے کی خواتین نے میڈیا کو کھدیڑا تھا جس کے بعد پولیس نے احتیاطا میڈیا اہلکاروں کے گاؤں میں جانے پر روک لگا دی۔

بساڑا گاؤں کے لوگوں نے میڈیا کو کھدیڑا، گاڑیوں میں کی جم کر توڑ پھوڑ

Loading...

غور طلب ہے کہ جب سے اخلاق کا قتل ہوا ہے اس کے بعد سے بساڑا گاؤں میں رہنماؤں اور میڈیا کی بھیڑ لگی ہوئی ہے اور مقامی لوگ روزانہ کی اس بھیڑ سے انتہائی ناراض ہیں۔

 

Loading...