بھیڑ سے پریشان دادری کی خواتین نے میڈیا کو کھدیڑا– News18 Urdu

بھیڑ سے پریشان دادری کی خواتین نے میڈیا کو کھدیڑا

دادری۔ دادری کے بساڑا گاؤں کو لے کر مسلسل ہو رہی سیاست اور روز مرہ رہنماؤں کے آنے جانے اور بیان بازی سے مقامی لوگ ناراض ہیں اور اب اس کی مخالفت شروع ہو گئی ہے۔

Oct 03, 2015 12:29 PM IST | Updated on: Oct 03, 2015 12:29 PM IST

دادری۔ دادری کے بساڑا گاؤں کو لے کر مسلسل ہو رہی سیاست اور روز مرہ رہنماؤں کے آنے جانے اور بیان بازی سے مقامی لوگ ناراض ہیں اور اب اس کی مخالفت شروع ہو گئی ہے۔ آج مقامی خواتین نے گاؤں سے میڈیا کو کھدیڑ دیا۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ گاؤں میں 40 دن غم رہتا ہے اور وہ مردوں سے پردہ کرتی ہیں اس لئے میڈیا اور رہنماؤں کی بھیڑ سے وہ پریشان ہیں۔ وہیں پولیس نے بھی گاؤں میں میڈیا کی انٹری پر پابندی لگا دی ہے۔

غور طلب ہے کہ جب سے اخلاق کا قتل ہوا ہے اس کے بعد سے بساڑا گاؤں میں رہنماؤں اور میڈیا کی بھیڑ لگی ہوئی ہے اور مقامی لوگ روز روز کی اس بھیڑ سے انتہائی ناراض ہیں۔

بھیڑ سے پریشان دادری کی خواتین نے میڈیا کو کھدیڑا