دادری قتل سانحہ: دس میں سے سات ملزمان بی جے پی لیڈر کے رشتے دار– News18 Urdu

دادری قتل سانحہ: دس میں سے سات ملزمان بی جے پی لیڈر کے رشتے دار

دادری۔ دادری کے بساڑا گاوں میں انتیس ستمبر کی رات کو مشتعل ہجوم کے ہاتھوں اخلاق احمد اور ان کے بیٹے دانش پر کئے گئے ظالمانہ حملہ میں پولیس نے جن دس لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، ان میں سے سات دادری ضلع کے بے جے پی کارکن سنجے رانا کے رشتے دار ہیں۔

Oct 05, 2015 11:27 AM IST | Updated on: Oct 05, 2015 11:27 AM IST

دادری۔ دادری کے بساڑا گاوں میں انتیس ستمبر کی رات کو مشتعل ہجوم کے ہاتھوں اخلاق احمد اور ان کے بیٹے دانش پر کئے گئے ظالمانہ حملہ  میں پولیس نے جن دس لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، ان میں سے سات دادری ضلع کے بے جے پی کارکن سنجے رانا کے رشتے دار ہیں۔ ان ملزمان میں ان کا بیٹا وشال بھی شامل ہے۔ یہ سبھی ملزمان ضلع گوتم بدھ نگر کے بساڑا گاوں کے ہیں اور ان کی عمر اٹھارہ سے چوبیس سال کے درمیان ہے۔ اس سے پہلے ان میں سے کسی کے بھی خلاف کوئی مجرمانہ معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

انگریزی اخبار دی انڈین ایکسپریس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق، قتل معاملہ میں حراست میں لیا گیا ونے نامی ایک ہوم گارڈ کانسٹیبل بھی سنجے رانا کا رشتہ دار ہے۔ رانا نے اس بات کی تصدیق کی کہ وشال کے علاوہ سبھی ملزمان سوربھ، گورو، سندیپ، شیوم، سچن اور وویک کا تعلق ان کے خاندان سے ہے۔ رانا کے مطابق، تین دیگر ملزمان روپیندر، ہری اوم اور شری اوم اس کے پڑوسی ہیں۔ خیال رہے کہ سچن اور ہری اوم اب بھی فرار ہیں۔

دادری قتل سانحہ: دس میں سے سات ملزمان بی جے پی لیڈر کے رشتے دار

Loading...

نوئیڈا کے سرکل آفیسر انوراگ سنگھ نے اخبار مذکورکو بتایا کہ دس ملزمان میں سے چھ ملزمان ایسے ہیں جو آپس میں بھائی ہیں۔ سورو اور گورو، وویک اور سچن اور شری اوم اور ہری اوم سگے بھائی ہیں۔ اتوار کو وشال اور شیوم کو عدالتی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اخلاق کی اہلیہ نے ایف آئی آر میں ان کا نام درج کرایا تھا۔

Loading...