رانچی : درگاہ کمیٹی اور ڈورنڈرہ مہا پنچایت آمنے سامنے۔ دیکھیں کیاہے پورامعاملہ– News18 Urdu

رانچی : درگاہ کمیٹی اور ڈورنڈرہ مہا پنچایت آمنے سامنے۔ دیکھیں کیاہے پورامعاملہ

رانچی کے ڈورنڈہ واقع درگاہ کمیٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پربدعنوانی کرنے کا معاملے سامنے آیا ہے۔ ڈورنڈہ مہاپنچایت نے درگاہ کمیٹی پر سنگین الزامات لگائے ہیں، جبکہ درگاہ کمیٹی نے اسکی تردید کرتے ہوئے مہاپنچایت کو فرضی قرار دیا ہے ۔

May 22, 2019 12:06 PM IST | Updated on: May 22, 2019 12:06 PM IST

رانچی کے ڈورنڈہ واقع درگاہ کمیٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پربدعنوانی کرنے کا معاملے سامنے آیا ہے۔ ڈورنڈہ مہاپنچایت نے درگاہ کمیٹی پر سنگین الزامات لگائے ہیں، جبکہ درگاہ کمیٹی نے اسکی تردید کرتے ہوئے مہاپنچایت کو فرضی قرار دیا ہے ۔رانچی کے ڈورنڈہ میں واقع حضرت قطب الدین شاہ رسالدار ؒ کی درگاہ تاریخی حیثیت کی حامل ہے ۔ یہ درگاہ حضرت قطب الدین رسالدار بابا درگاہ کمیٹی کے زیر نگرانی ہے ۔ ڈورنڈرہ مہاپنچایت نے موجودہ درگاہ کمیٹی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے من مانے طریقہ سے تعمیراتی کام کرنے کا الزام لگایا ہے ۔

واضح رہے کہ درگاہ میں لاکھوں روپیہ کی لاگت سے نئی عمارت کی تعمیر کرائی جارہی ہے ۔ اسکے علاوہ درگاہ احاطے میں کئی تعمیراتی کاموں کو کرایا گیا ہے ۔ تاہم درگاہ کمیٹی کے صدرحاجی رئوف گدی نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔مہاپنچایت کے مطابق اس تعلق سے جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی تھی ۔ ہائیکورٹ کے ذریعہ ضلع انتظامیہ کو جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔ آپ بھی دیکھئے رانچی سے نوشاد عالم ۔ کی رپورٹ

Loading...

Loading...