darogha doing obscene acts threatened to pick up the woman اترپردیش : خاتون پر آیا عاشق مزاج داروغہ کا دل ، اٹھا لے جانے کی دی دھمکی – News18 Urdu

اترپردیش : خاتون پر آیا عاشق مزاج داروغہ کا دل ، اٹھا لے جانے کی دی دھمکی

اترپردیش کے امروہہ ضلع میں دل پھینک داروغہ کا معاملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ امروہہ نگر کے انجم کالونی کی رہنےو الی ایک خاتون نے اس دل پھینک داروغہ کی پولیس انسپکٹر سے شکایت کی ہے ۔

Jul 25, 2018 04:10 PM IST | Updated on: Jul 25, 2018 04:10 PM IST

اترپردیش کے امروہہ ضلع میں دل پھینک داروغہ کا معاملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ امروہہ نگر کے انجم کالونی کی رہنےو الی ایک خاتون نے اس دل پھینک داروغہ کی پولیس انسپکٹر سے شکایت کی ہے ۔ خاتون کا الزام ہے کہ داروغہ بابو خان اس سے فحش حرکتیں کرتا ہے اور اسے اٹھا لے جانے کی دھمکی بھی دیتا ہے۔ داروغہ کا دل خاتون پر آگیا ہے ، اس لئے وہ خاتون کو ہر حال میں پانا چاہتا ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ داروغہ بابو خان اسی انجم کالونی میں رہتا ہے ، جہاں وہ رہتی ہے۔ داروغہ کے پڑوسی ہونے کی وجہ سے کالونی کے لوگ اس سے اچھے تعلقات بنانے کیلئے اس کی دعوت بھی خوب کرتے ہیں ۔ داروغہ کئی مرتبہ دعوت کھانے کیلئے متاثرہ خاتون کے گھر بھی گیا ۔

اترپردیش : خاتون پر آیا عاشق مزاج داروغہ کا دل ، اٹھا لے جانے کی دی دھمکی

اترپردیش : خاتون پر آیا عاشق مزاج داروغہ کا دل ، اٹھا لے جانے کی دی دھمکی

متاثرہ خاتون کے گھر آنے جانے کی وجہ سے اس عاشق مزاج داروغہ کا دل خاتون پر آگیا اور داروغہ نے خاتون سے اپنے پیار کا اظہار بھی کردیا ۔ انکار کرنے پر داروغہ خاتون اور اس کے شوہر کو پریشان کررہا ہے، جس کی وجہ سے خاتون اور اس کے اہل خانہ خوف میں ہیں۔ شکایت کرنے کے بعد داروغہ اب خاتون سے لڑنے کے بہانے تلاش کررہا ہے۔

داروغہ نے متاثرہ خاتون پر دباو ڈالنے کیلئے اب خاتون کے ٹیکسی ڈرائیور شوہر کو دھمکی دینی بھی شروع کردی ہے۔ جب اس کی شکایت خاتون نے محلہ والوں سے کی ، تو داروغہ بوکھلا گیا اور اس نے محلہ والوں کے سامنے ہی متاثرہ خاتون کو دھمکی دی اور اپنی وردی کا رعب دکھایا۔

Loading...

متاثرہ خاتون کی شکایت ملنے کے بعد پولیس انسپکٹر سدھیر کمار سنگھ نے سی او کو معاملہ کی جانچ کرنے کا حکم دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ پولیس افسران اپنے ہی محکمہ کے عاشق مزاج داروغہ کے خلاف کیا کارروائی کرتے ہیں۔

Loading...