defence wing commander abhinandan varthman transfer snm– News18 Urdu

ونگ کمانڈر ابھینندن کا سری نگر سے تبادلہ کیاجائےگا

ذرائع کے مطابق یہ قدم سکیورٹی کی بناپر اٹھایاجارہاہے ،اگرچہ فضائیہ نے باقاعدہ طورپر اس کی تصدیق کرنے سے آج انکار کردیا۔

Apr 20, 2019 11:03 PM IST | Updated on: Apr 20, 2019 11:48 PM IST

گزشتہ فروری میں ہندستانی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کی کوشش کرنے والے پاکستان کے ایف ۔16جنگی طیاروں میں سے ایک کو اپنے جنگی طیارے سے میزائل داغ کر مارگرانے والے فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کا سری نگر ایئر بیس سے دوسرے کسی ایئربیس میں تبادلہ کیاجائیگا۔

ذرائع کے مطابق یہ قدم سکیورٹی کی بناپر اٹھایاجارہاہے ،اگرچہ فضائیہ نے باقاعدہ طورپر اس کی تصدیق کرنے سے آج انکار کردیا۔ فضائیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی افسر کا تبادلہ ایک معمول کی کارروائی ہوتی ہے ۔

ونگ کمانڈر ابھینندن کا سری نگر سے تبادلہ کیاجائےگا

ایئر فورس کے ونگ کمانڈر ابھینندن: فائل فوٹو

میڈیا رپورٹوں میں کہاگیاہے صحت یاب ہونے کے بعد ایک ماہ کی چھٹی پر گئے ونگ کنانڈر ابھینندن نے اپنے ہوم بیس سری نگر میں ڈیوٹی جوائن کرلی ہے۔ حالانکہ اس بارے میں فیصلہ نہیں کیاگیاہے کہ وہ جنگی طیارہ اڑانا شروع کریں گے یانہیں ۔