delhi cm kejriwal says rahul gandhi will be responsible if modi returns to power ns– News18 Urdu

اگرمودی دوبارہ وزیراعظم بنےتوراہل گاندھی ہوں گےذمہ دار: اروند کیجریوال

انہوں نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی اتحاد کرنا ہی نہیں چاہتے اوروہ مودی مخالف ووٹوں کوتقسیم کرنے کا کام کررہے ہیں۔

Apr 25, 2019 08:47 PM IST | Updated on: Apr 25, 2019 08:50 PM IST

ایسا لگ رہا ہے کہ کانگریس سے اتحاد نہ ہونے کے سبب دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال بے حد مایوس ہیں۔ جمعرات کو دہلی میں کیجریوال نے کہا کہ اگرنریندرمودی دوبارہ اقتدارمیں آتے ہیں تواس کےلئےراہل گاندھی ذمہ دارہوں گے۔ انہوں نے یہ باتیں عام آدمی پارٹی کے انتخابی منشورجاری کرنے کے دوران کہیں۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نےکہا 'میں نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کی بہت کوشش کی، لیکن کچھ نہیں ہوپایا۔ اگرنریندرمودی اورامت شاہ جی کی جوڑی دوبارہ اقتدارمیں آتی ہے تواس کےلئے صرف اورصرف ایک ہی شخص ذمہ دارہوگا اوروہ ہے راہل گاندھی'۔

اگرمودی دوبارہ وزیراعظم بنےتوراہل گاندھی ہوں گےذمہ دار: اروند کیجریوال

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال: فائل فوٹو

کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ اتحاد ٹوئٹرپرنہیں بنتا ہے۔ انہوں نے راہل گاندھی پرتنقید کرتے ہوئے کہا 'میں راہل گاندھی کوکہنا چاہتا ہوں کہ اتحاد ٹوئٹرپرنہیں بنتے ہیں۔ اگروہ اتحاد کولے کرسنجیدہ تھےتوانہیں ٹیبل پرآکربات چیت کرنی چاہئے تھی۔ لوگوں کےدرمیان بیان بازی سے مسئلےکا حل نہیں ہونے والا ہے'۔

واضح رہے کہ کانگریس صدرراہل گاندھی نے منگل کو کہا تھا کہ ان کی پارٹی دہلی میں اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے لئے تیارہے، لیکن انہیں ہریانہ میں بھی اتحاد کولے کراپنی ضد چھوڑنی ہوگی۔

راہل گاندھی کے مطابق اروند کیجریوال نے دہلی میں 3-4 کا فارمولہ دیا گیا تھا، جس کے تحت چارسیٹ پرعام آدمی پارٹی اورتین پرکانگریس کے الیکشن لڑنے کا پرپوزل تھا۔ ہماری دہلی کی لیڈرشپ اس کے حق میں نہیں تھی، لیکن بعد میں انہیں منالیا گیا تھا۔ کیجریوال نے اچانک ہریانہ میں بھی اتحاد کی شرط رکھ دی، جسے پورا کرنا ہمارے لئے ممکن نہیں ہے۔  کیجریوال نے واضح طورپرکہا کہ امیدواراب نام واپس نہیں لیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی اتحاد کرنا ہی نہیں چاہتے اوروہ مودی مخالف ووٹوں کوتقسیم کرنے کا کام کررہے ہیں۔