delhi-teen-shot-dead-as-pistol-goes-off-while-filming-tiktok-video, قومی دارالحکومت دہلی میں 19 سال کے ایک نوجوان کا اس کے دوست نے مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کر دیا۔– News18 Urdu

دیسی پستول کے ساتھ بنا رہے تھے ٹک ٹاٹ ویڈیو، گولی لگنے سے ہوئی موت

قومی دارالحکومت دہلی میں 19 سال کے ایک نوجوان کا اس کے دوست نے مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کر دیا۔

Apr 15, 2019 11:38 AM IST | Updated on: Apr 15, 2019 12:04 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں 19 سال کے ایک نوجوان کا اس کے دوست نے مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کر دیا۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب دونوں موبائل ایپ ٹک ٹاپ پر پستول کے ساتھ ایک ویڈیو بنا رہےتھے۔

پولیس کی جانب سے اتوار کے روز دی گئی اطلاع کے مطابق ہفتہ کی رات سلمان اپنے دوستوں سہیل اور عامر کے ساتھ کار سے انڈیا گیٹ گیا ہوا تھا۔ انڈیا گیٹ سے لوٹتے وقت کار چلا رہے سلمان کے بغل میں بیٹھے سہیل نے ایک دیسی پستول نکالی۔ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران سلمان پر نشانہ لگایا لیکن پستول سے نکلی گولی اس کے بائیں گال پر لگ گئی۔

دیسی پستول کے ساتھ بنا رہے تھے ٹک ٹاٹ ویڈیو، گولی لگنے سے ہوئی موت

Loading...

پولیس کے مطابق، عامر کریٹرا کار کی سیٹ پر بیٹھا تھا۔ یہ حادثہ بارہ کھمبا روڈ کے قریب رنجیت سنگھ فلائی اوور کے پاس ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ کے بعد دونوں دوست ڈر گئے اور دریا گنج میں سہیل کے رشتہ دار کے گھر گئے اور خون سے لت پت کپڑے بدلے۔ رشتہ راد کے ساتھ وہ سلمان کو پاس کے اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

Loading...