dgp dilbag singh says 70 militants killed this year 41 after pulwama attack in jammu kashmir ns– News18 Urdu

پلوامہ حملے کا ایسے جواب دے رہی ہے فوج، اب تک 41 دہشت گرد ہلاک، 25 تھے جیش محمد سے منسلک

مارے گئے دہشت گردوں نے پلوامہ حملے کوانجام دینے والی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے 25 دہشت گرد شامل ہیں۔

Apr 25, 2019 05:31 PM IST | Updated on: Apr 25, 2019 05:31 PM IST

پلوامہ حملےکے بعد جاری کارروائی میں ہندوستانی فوج، سی آرپی ایف اورجموں وکشمیر پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 41 دہشت گردوں کومارگرایا ہے۔ مارے گئے دہشت گردوں میں پلوامہ حملے کوانجام دینے والی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے 25 دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

جموں وکشمیرپولیس کےڈائریکٹرجنرل (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے بدھ کومیڈیا کوبتایا کہ سال 2019 کے چوتھے ماہ میں ابھی تک 70 دہشت گردوں کومارگرایا ہے، ان میں سے 41 کوپلوامہ حملے کے بعد جاری آپریشن میں مارا گیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران جنرل آفیسرکمانڈنگ 15 کاپرس لیفٹیننٹ جنرل کےجےایس ڈھلن اورسی آرپی ایف کے انسپکٹر جنرل ذوالفقارحسن بھی موجود رہے۔

پلوامہ حملے کا ایسے جواب دے رہی ہے فوج، اب تک 41 دہشت گرد ہلاک، 25 تھے جیش محمد سے منسلک

پلوامہ حملہ: فائل فوٹو

Loading...

دلباغ سنگھ نےبتایا کہ سال 2018 میں فوج، سی آرپی ایف اورپولیس کی مشترکہ کارروائی میں 272 دہشت گردمارے گئےتھے۔ سال 2019 میں ابھی تک 70 دہشت گرد مارے گئے ہیں، جن میں سے 41 پلوامہ حملےکے بعد جاری آپریشن میں مارے گئے ہیں۔ پلوامہ کے بعد مارے گئے 41 دہشت گردوں میں سے 25 جیش محمد سے منسلک ہیں۔

جموں وکشمیرپولیس کے مطابق پلوامہ حملےکے بعد پتھربازی کے حادثات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ 14 فروری کوپلوامہ میں سی آرپی ایف کےقافلےکونشانہ بنا کرحملہ کیا گیا تھا، جس میں 40 جوان شہید ہوگئےتھے۔ حالانکہ اس کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کے دہشت گردانہ اڈوں کو تباہ کردیا تھا۔

Loading...